Jan Nisar Akhtar Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Jan Nisar Akhtar جاں نثار اختر - Read complete profile, contact information and life history of Jan Nisar Akhtar
Jan Nisar Akhtar Profile & Information

جاں نثار اختر

مشہور اردو شاعر اور گیت کار جان نثار اختر 14 فروری 1914 کو بھارت کے شہر گوالیار (مدھیہ پردیش) میں پیدا ہوئے۔ بیسویں صدی کے عظیم اردو غزل اور نظم گو شاعروں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ وہ ترقی پسند رائٹرز تحریک کا حصہ تھے۔ وہ گیت کار جاوید اختر کے والد تھے اور مزتر خیر آبادی کے بیٹے تھے۔ 1938ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ 1940ء میں وکٹوریا کالج گوالیار میں اردو کے لیکچرار ہوگئے۔ اس کے بعد حمیدیہ کالج بھوپال میں اسی عہدے پر مقرر ہوئے۔ یہاں سے استعفیٰ دے کر ممبئی چلے گئے جہاں فلمی دنیا سے منسلک ہوگئے۔ نظموں کے مجموعے سلاسل، پچھلے پہر اور نذر بتاں شائع ہوچکے ہیں۔ 1976ء میں انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ ترقی پسند اور انقلابی شاعر تھے اور ان کے شاعری میں اس کا اظہار ہوتا ہے انہوں نے 151 فلمی گانے لکھے۔ جن مشہور فلموں میں ان کے نغمے شامل ہیں ان کے نام ’’یاسمین، سی آئی ڈی، رستم سہراب، نوری، پریم پروت، شنکر حسین، رضیہ سلطان‘‘ ہیں۔ 19 اگست 1976 کو ان کا انتقال ہوا۔
Urdu Name جاں نثار اختر
English Name Jan Nisar Akhtar
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb