Kishwar Naheed Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Kishwar Naheed کشور ناہید - Read complete profile, contact information and life history of Kishwar Naheed
Kishwar Naheed Profile & Information

کشور ناہید

کشور ناہید 1940میں بلند شار(انڈیا)میں پیدا ہوئیں۔تقسیم کے بعد 1949 اپنے خاندن کے ہمراہ لاہور تشریف لے آئیں۔کشور نے اس وقت اپنے گھر میں مختلف کورسز کے ذریعے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھاجب عورتوں کو پڑھانا معیوب سمجھا جاتا تھا۔اپنی محنت اور کاوش سے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئیآپ نے ماسٹر آف آرٹس ان اکنامکس پنجاب یونیورسٹی لاہور سے مکمل کیا۔کشور ناہید کی شادی شاعر یوسف کامران سے ہوئی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔اپنے شوہر کی وفات کے بعد کشور نے اپنے بچوں کو خود پالا اور کام کا سلسلہ جاری رکھا۔کشور ناہید نے بہت بڑے عہدوں جیسے ڈائیرکٹر جنرل آف نیشنل کونسل آف آرٹس پر کام کیا۔،ادبی پرچے ماہِ نو کی ایڈیٹر رہیں،اور حوا کے نام سے حقوقِ نسواں کی ایک آرگنائزیشن کی بنیاد بھی رکھیہ۔ کشور نے 1969سے1990تک قریباً شاعری کے چھ مجموعے لکھے۔ان کی بہت سی نظموں کا انگریزی اور اسپینش میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ان کا پہلا مجموعہ 1968 " لبِ گویا"شائع ہوا۔کشور کو آدم جی ،یونیسکو ،بیسٹ ٹرانسلیشن ایوارڈ ،کولمبیا یونیورسٹیاور منڈیلا جیسے ایوارڈ کے ساتھ ساتھ حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ ء امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
Urdu Name کشور ناہید
English Name Kishwar Naheed
Gender female
Contact Phone 0092 51 2275157

Browse Profiles of Writers & Adeeb