Mirza Raza Barq Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Mirza Raza Barq مرزا رضا برق - Read complete profile, contact information and life history of Mirza Raza Barq
Mirza Raza Barq Profile & Information

مرزا رضا برق

مرزا محمد رضا نام اور برق تخلص تھا جبکہ فتح الدولہ بخشی الملک، فتح جنگ خطاب تھا۔ مرزا رضا برق تقریبا 1785ء میں پیدا ہوئے۔ زمانے کے دستور کے مطابق تعلیم وتربیت پائی۔ ناسخ کے شاگرد تھے۔ بانک، بنوٹ اور شمشیر زنی سے اچھی طرح واقف تھے۔ نواب واجد علی شاہ کے استاد اور مصاحب خاص تھے۔ سقوط سلطنت اودھ کے بعد یہ بھی واجد علی شاہ کے ساتھ کلکتہ گئے۔ بہت پرگو تھے۔ ایک ضخیم دیوان ان کی یادگار ہے جس میں مختلف اصناف سخن موجود ہیں۔ لکھنؤ کی تباہی پر ایک شہرآشوب بھی لکھا۔ برق نے قطعات تاریخ میں اکثر اپنا تخلص رضا بھی استعمال کیا ہے۔
Urdu Name مرزا رضا برق
English Name Mirza Raza Barq
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb