Muhammad Mukhtar Ali Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Muhammad Mukhtar Ali محمد مختار علی - Read complete profile, contact information and life history of Muhammad Mukhtar Ali
Muhammad Mukhtar Ali Profile & Information

محمد مختار علی

محمد مختارؔ علی 11 نومبر 1972ء کو پاکستان کے معروف خطاط و اَدیب ابنِ کلیم احسنؔ نظامی کے گھر پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان سے میٹرک، سول لائنز کالج سے ایف اے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی اے کیا، اس کے علاوہ دبستان فروغِ خطاطی رجسٹرڈ ملتان اور انجمن خوشنویسانِ ایران سے خطاطی کی تربیت حاصل کی۔ زمانۂ طالبِ علمی ہی سے شاعری، صحافت اور کمرشل ڈیزائننگ کا آغاز کیا۔ 1990ء سے 2000ء تک مختلف اخبارات و جرائد میں ملازمت اختیار کی اور ملتان سے ایک اَدبی جریدے ’’میزان‘‘ کا آغاز کیا۔ 1994ء میں پہلا شعری مجموعہ ’’کتابِ آئندہ‘‘ ملتان سے شائع ہوا۔ دیگر شعری مجموعوں میں ’’کمیاب‘‘ اور ’’قرضِ ہنر‘‘ لاہور سے شائع ہو کر اہلِ سخن سے داد پاچکے ہیں۔ 1993ء میں بی بی سی لندن کے عالمی مقابلۂ شعر گوئی میں دنیا کے 10 دس بہترین شعراء میں اِنتخاب ہوا۔ 2012ء میں بیرونِ وطن اُردو زبان و اَدب کے فروغ کے اعتراف میں کراچی میں منعقدہ فیض صدی عالمی کانفرنس میں فیض احمد فیضؔ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گذشتہ 15 سال سے جدہ میں ایک تخلیقی تحائف بنانے والے اِدارے ’’عناقید‘‘ سے بطورِ آرٹسٹ منسلک ہیں۔ عالمی اُردو مرکز جدہ کے زیرِ اہتمام شائع ہونیوالے پہلے اُردو مجلے ’’دنیائے اُردو‘‘ کی مجلسِ ادارت میں شامل رہے، اور آج کل حلقۂ دانش جدہ سے وابستہ ہو کر سعودی عرب میں اُردو زبان و اَدب اور شاعری کے فروغ کی خدمات سراَنجام دے رہے ہیں۔ محمد مختارؔ علی کا کلام پاک و ہند کے معروف اَدبی جرائد میں تسلسل سے شائع ہو رہا ہے۔
Urdu Name محمد مختار علی
English Name Muhammad Mukhtar Ali
Gender male
Email Muhammad Mukhtar Ali Email Address
Contact Phone +966 56 638 1144
Address P.O.BOX:23170 JEDDAH 21426 Jeddah, Saudi Arabia 21426
Social Accounts

Browse Profiles of Writers & Adeeb