Nasreen Syed

نسرین سید

فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ میٹرک رسالپور سے کیا۔ انٹر سرسید کالج کراچی سے جبکہ گریجویشن گورنمنٹ گرلز کالج راولپنڈی سے کی۔ اس کے بعد کراچی سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد راولپنڈی میں فلپس کمپنی میں جاب مل گئی۔ شاعری پڑھنے کا شوق کراچی میں سرسید کالج میں تعلیم کے دوران پیدا ہوا جہاں انہیں تمام کلاسیک شعراءکو پڑھنے کا موقع ملا۔ گورنمنٹ کالج راولپنڈی میں گریجویشن کے دوران یہ شوق لکھنے میں ڈھل گیا، اور اس کی وجہ شاید ان کو بہترین رائٹر کا انعام ملنا اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی رہا ہو، جس نے ان کے شوق کو مہمیز دی۔ شادی کے بعد سعودی عرب میں نوکری کے سلسلے میں جانا پڑا۔ وہاں کے ماحول کو دیکھتے ہوئے ایک حد تک شاعری سے دوری ہو گئی اور لکھنے میں خاصا طویل وقفہ آ گیا۔ 1993ء میں کینیڈا آنے کے بعد لکھنے کا باقاعدہ آغاز کیا، پھر مشاعروں میں شرکت بھی شروع کر دی اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ غالب اکیڈمی کینیڈا کی ڈائریکٹر ہیں۔

NameNasreen Syed
Urdu Nameنسرین سید
GenderFemale
Facebook Profilehttps://www.facebook.com/nasreen.syed1
More Adab Writers and Urdu Poets