Nazimuddin Khalish Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Nazimuddin Khalish ناظم الدین خلش - Read complete profile, contact information and life history of Nazimuddin Khalish
Nazimuddin Khalish Profile & Information

ناظم الدین خلش

ناظم الدین قریشی نام اور بطور شاعر ناظم الدین خلشؔ جانے جاتے ہیں، انکے اجداد خجند، ایران سے آکر پہلے لاہور اور پھر شاہ جہاں کے بلاوے پر دھلی میں آباد ہوئے، دھلی کا لال قلعہ اور آگرہ کا تاج محل انہی کے اجدادکے ڈیزائین اور تعمیر کردہ ہیں۔ تقسیم کے بعد انکا خاندان لاہور اور کراچی میں آباد ہوگیا۔ انکی پیدائش اور تعلیم و تربیت کراچی میں ہوئی۔ طبیعت میں شعری موزونیت بچپن ہی سے تھی باقاعدہ شاعری کا آغاز کالج کے ابتدائی ایام میں ہوا۔ کراچی یونیورسٹی سے گریجوئیشن کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال کراچی ملازمت کے بعد سعودی عرب کے شہر الظہران میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرل میں ملازمت اختیار کی جو ہنوز جاری ہے۔ الظہران میں جناب ذکاء ؔ الرحمن صدیقی (میرٹھی) کی شاگردی اختیار کی۔ خلشؔ بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن مختصر آذار نظمیں کہنے میں بھی ید طولی رکھتے ہیں۔ انکا پہلا مجموعہء کلام ’دریچے‘ تدوین و طباعت کے مراحل میں ہے اور انشاء اﷲ جلد منظرِ عام پر آجائے گا۔
Urdu Name ناظم الدین خلش
English Name Nazimuddin Khalish
Gender male
Email Nazimuddin Khalish Email Address

Browse Profiles of Writers & Adeeb