Neelma Durrani Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Neelma Durrani نیلما درانی - Read complete profile, contact information and life history of Neelma Durrani
Neelma Durrani Profile & Information

نیلما درانی

اردو ادب کی معروف شاعرہ اور کالم نگار نیلما ناہید درانی 15 اکتوبر 1955ء کو لاہور میں آغا اعجاز درانی کے گھر میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب سے ایم اے فارسی، ایم اے صحافت اور ایم اے پنجابی کیا اور ادبی ذوق کی تسکین کے لیے ملکی و غیر ملکی سطح پر ادبی سرگرمیوں میں شرکت کرتی رہتی ہیں۔ ان کی اردو اور پنجابی شاعری کی متعدد کتب شائع ہو کر ادبی اور عوامی حلقوں میں مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔شاعری کے علاوہ وہ افسانہ نگاری ، سفر نامہ نگاری اور کالم نویسی پر بھی دسترس رکھتی ہیں۔ کئی ایک قومی اخبارات میں ان کے پر اثر کالم چھپتے رہتے ہیں۔ نیلما ناہید درانی ایک علمی و ادبی ، شخصیت ہیں جوادب کی دنیا میں بلند مقام پر فائز ہیں۔ وہ احترام آدمیت کی علمبردار اور نجی و مجموعی سطح پر بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کے درد کا حتی الوسع مداوا کرنے کے اقدامات کرتی رہتی ہیں۔ سونامی کے طوفان زدہ لوگوں کی امداد کا معاملہ ہو یا زلزلہ زدگان کی دادرسی درکار، نیلمانا ہیددرانی کی کاوشیں ہمیشہ سنگ میل ثابت ہوئی ہیں اور انہوں نے لاکھوں روپے اکٹھا کر کے پریذیڈنٹ فنڈ میں جمع کروائے اور گورنر پنجاب کو پیش کئے۔ وہ عالمی بصیرت رکھنے والی ادیبہ و شاعرہ اور سماجی ورکر ہیں جن کی نگاہ دور بین و پر بصیرت اور ادراک کی وسعت ہمہ گیر ہے اور اگر یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا کہ نیلمانا ناہید درانی کا پیش کردہ ادب بین الاقوامی ادب کے تقاضوں سے نہ صرف ہم آہنگ ہے بلکہ ان پر پورا اترتا ہے۔ وہ ایسی مشتاق پولیس آفیسر رہیں جو ہر قسم کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی کماحقہ صلاحیت رکھتی تھیں۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے وہ انتہائی ذمہ دار پولیس آفیسر تھیں اور محکمہ پولیس کی نیک نامی کے لیے ان کی زندگی ایک نمونہ ہے۔ اب پولیس ٹریننگ سکول، سپیشل برانچ چوہنگ لاہور سے بطور سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس ریٹائر ہو چکی ہیں۔ وہ محکمہ پولیس کی پہلی خاتون آفیسر ہیں جو ایس ایس پی کے عہدے تک پہنچیں۔ نیلما ناہید درانی کو ادبی خدمات کے صلے میں 2004ء میں گورنر پنجاب کی طرف سے گولڈ میڈل اور 2005ء میں وزیراعظم پاکستان کی طرف سے فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارے UNAMID کی طرف سے یکم دسمبر 2010ء کو سوڈان میں ہونے والے شاعری کے مقابلہ میں انہیں پہلا انعام ملا۔ نیلما ناہید درانی کی درج ذیل کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ 1۔ جب تک آنکھیں زندہ ہیں(اردو شاعری) 2۔جب نہر کنارے شام ڈھلی( اردو شاعری) 3۔ تمہارا شہر کیسا ہے؟ ( اردو شاعری) 4۔واپسی کا سفر(اردو شاعری) 5۔نیلما کی غزلیں(اردو شاعری) 6۔اداس لوگوں سے پیار کرنا(اردو شاعری) 7۔ قطرہ قطرہ عشق (اردو شاعری) 8۔ ٹھنڈی عورت (اردو شاعری) 9۔ راستے میں گلاب رکھے ہیں (اردو شاعری) 10۔ چانن کتھے ہویا(پنجابی شاعری) 11۔دکھ سبھا ایہ جگ( پنجابی شاعری) 12۔ چاند، چاندنی، چندی گڑھ(اردو سفر نامہ) 13۔ چڑھدے سورج دی دھرتی( پنجابی سفر نامہ جاپان) نیلما ناہید درانی کی شاعری کے چند نمونہ جات ملاحظہ کیجیے: کہتے ہیں جسے لوگ سبھی شہر خموشاں گر غور کرو گے تو صدائیں ہیں یہاں بھی کوئی تو آئے نئی رُتوں کا پیام لے کر اندھیری راتوں میں چاند جیسا بننا کوئی تو سیکھے آخر شب تتلیوں کے گیت سننے کے لیے جھاڑیوں کے زخم سہنے تھے مگر تنہا تھے اب تو عادت ہو ہی گئی ویرانوں کی پھر بھی کبھی گھر جانے کو دل کرتا ہے
Urdu Name نیلما درانی
English Name Neelma Durrani
Gender female

Browse Profiles of Writers & Adeeb