Razi Akhtar Shauq

رضی اختر شوق

رضی اختر شوق کا اصل نام خواجہ رضی الحسن انصاری تھا اور وہ سہارنپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حیدر آباد دکن سے حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے جامعہ کراچی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا اور پھر ریڈیو پاکستان سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے اسٹوڈیو نمبر نو کے نام سے بے شمار خوب صورت ڈرامے پیش کئے۔ رضی اختر شوق جدید لب و لہجے کے شاعر تھے اور ان کے شعری مجموعوں میں مرے موسم مرے خواب اورجست کے نام شامل ہیں۔ مرے موسم مرے خواب پر انہیں اکادمی ادبیات پاکستان نے ہجرہ ایواڈ بھی عطا کیا تھا۔ رضی اختر شوق نے کراچی میں وفات پائی اور عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

NameRazi Akhtar Shauq
Urdu Nameرضی اختر شوق
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets