Shan Ul Haq Haqqi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Shan Ul Haq Haqqi شان الحق حقی - Read complete profile, contact information and life history of Shan Ul Haq Haqqi
Shan Ul Haq Haqqi Profile & Information

شان الحق حقی

شان الحق نام اور حقّی تخلص تھا۔ اعلی تعلیم سینٹ اسٹیفنز کالج، دہلی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1955ء میں لندن میں ذرائع ابلاغ کا کورس بھی مکمل کیا۔ 1950ء سے 1968ء کی درمیانی مدت میں آپ مدیر اعلی ’’ماہ نو‘‘ کراچی و نگراں مطبوعات ڈپٹی ڈائرکٹر محکمۂ اشتہارات و مطبوعات و فلم سازی حکومت پاکستان اور رکن سابق انفارمیشن سروس آف پاکستان رہے۔ کراچی میں یونائیٹڈ ایڈورٹائزر کے ڈائرکٹر رہے۔ پاکستان آرٹس کونسل کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی رہے۔ آپ کی چند تصانیف و تالیفات یہ ہیں: ’انتخاب ظفر‘، ’انجان راہی‘ (ترجمہ امریکی ناول)، ’تار پیراہن‘(منظومات) ’دل کی زبان‘، ’پھول کھلے ہیں رنگ برنگے‘(منظومات) ’نکتۂ راز‘(تنقیدی مقالات)، ’لغات تلفظ‘، ’آپس کی باتیں‘، ’افسانہ در افسانہ (خودنوشت سوانح) ’حرف دل رس‘، ’اوکسفرڈانگریزی اردو لغت‘ ، ’شاخسانے‘ شامل ہیں۔ شان الحق حقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ عطا کیا گیا۔ وہ 11 اکتوبر2005ء کو کینیڈا میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے
Urdu Name شان الحق حقی
English Name Shan Ul Haq Haqqi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb