Shiv Kumar Batalvi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Shiv Kumar Batalvi شوکمار بٹالوی - Read complete profile, contact information and life history of Shiv Kumar Batalvi
Shiv Kumar Batalvi Profile & Information

شوکمار بٹالوی

شو کمار بٹالوی23جولائی1936میں ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے نواحی گاوں بڑا پنڈ لوٹیاں میں پیدا ہوئے اور 6مئی1973 کو عین جوانی میں وفات پا گئے۔شو کمار بٹالوی کو محبتوں کا شا عر بھی کہا جاتا ہے ۔شو کماراب تک کے سب سے چھوٹی عمر میں1967میں ساہیتا اکیڈمی ایوار لینے والے بھارتی بھی ہیں۔گیارہ برس کی عمر میں شو کمار کا خاندانبٹالہ گرداس پور میں ہجرت کر گیا۔شو کمار بچپن سے ہی اپنے خیالات کی دنیا میں کھوئے رہتے تھے سارا دن غائب رہنے کے بعد انہیں اکثر ندی کے کنارے کسی درخت کے نیچے یا کسی مندر کے قریب خاموشی سے لیٹا ہوا پایا جاتا تھا۔مشاعروں میں اپنا کلام پڑھنے کا ان کا ایک مخصوص انداز تھا۔اپنی شادی کے بعد وہ 1968میں چندی گڑھ چلے گئے جہاں انہوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیاکو بطور پی۔آر۔او جوائن کر لیا۔کثرتِ بادہ نوشی کی وجہ سے انہیں جگر کے کینسر جیسا عارضہ لاحق ہوگیا اور یہی ان کی موت کا سبب بنا۔ ان کا پہلا مجموعہ کلام 1960میں "پیراں دا پراگا"کے نام سے شائع ہوا۔ان کے مشہور کام میں"پیراں دا پراگا،مینوں ودا کرو،غزلاں تے گیت،آرتی،لاجونتی،اٹے دیاں چڑیاں،میں تے میں،درد منداں دی آہیں،سوگ،الواداع،سمپورن کوّ سنگریھاور برہاں دا سلطان شامل ہیں۔شو کمار بٹالوی کے نام سے "بیسٹ رائٹر آف دی ایئر" کا ایوارڈ ہر سال دیا جاتا ہے ۔
Urdu Name شوکمار بٹالوی
English Name Shiv Kumar Batalvi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb