Shohrat Bukhari Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Shohrat Bukhari شہرت بخاری - Read complete profile, contact information and life history of Shohrat Bukhari
Shohrat Bukhari Profile & Information

شہرت بخاری

سید محمد انور بخاری نام اور شہرت تخلص تھا۔ ان کا پہلا تخلص نرگس تھا۔ 2 دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ احسان دانش سے انہیں تلمذ حاصل تھا۔ انہوں نے نمایاں طور پر اردو اور فارسی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ حصول تعلیم سے فارغ ہو کر کچھ عرصہ ’مجلس زبان دفتری‘ میں ملازم رہے۔ بعد ازاں درس و تدریس کو ذریعۂ معاش بنایا۔ اسلامیہ کالج لاہور میں شعبۂ اردو و فارسی کے صدر رہے۔ 11 اکتوبر 2001ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’طاق ابرو‘، ’دیوار گریہ‘، ’کھوئے ہوؤں کی جستجو‘ (یادوں اور یادداشتوں کا مجموعہ)۔
Urdu Name شہرت بخاری
English Name Shohrat Bukhari
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb