Tabish Dehlvi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Tabish Dehlvi تابش دہلوی - Read complete profile, contact information and life history of Tabish Dehlvi
Tabish Dehlvi Profile & Information

تابش دہلوی

نام مسعود الحسن اور تابش تخلص تھا۔ان کا پہلا تخلص مسعود تھا۔ 11 نومبر 1911ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی۔ بعد ازاں اپنے نانا کے پاس حیدرآباد، دکن چلے گئے۔ پہلی ملازمت پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف، حیدرآباد، دکن میں کی۔ بعد میں پطرس بخاری کے توسط سے 1941ء میں آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہوگئے۔ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے اور ریڈیو پاکستان، کراچی کے نیوز سیکشن سے منسلک ہوگئے۔ انہوں نے 1958ء میں کراچی یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ تابش دہلوی نے 1941ء سے 1963ء تک 23 سال مسلسل اردو کی خبریں پڑھیں۔ 1923ء سے شاعری کی ابتدا ہوئی۔ فانی بدایونی سے اصلاح لی۔ غزل، نظم ،نعت، قصیدہ اور مرثیہ میں طبع آزمائی کی۔ تابش دہلوی کراچی میں سکونت پذیر رہے۔ انہیں متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ 1988ء میں حکومت پاکستان کا صدارتی ایوارڈ’’تمغۂ امتیاز‘‘عطا ہوا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’نیم روز‘‘، ’’چراغ صحرا‘‘، ’’غبار انجم‘‘، ’’تقدیس ‘‘، ’’ماہ شکستہ‘‘، دیدباز دید‘‘(خود نوشت)، ’’دھوپ چھاؤں‘‘۔ 23 ستمبر 2004ء کو93 سال کی عمر میں کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
Urdu Name تابش دہلوی
English Name Tabish Dehlvi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb