Tariq Naeem

طارق نعیم

2 اپریل 1958ء کو چاہ کوڑے والا، موضع پیرتنوں، ملتان میں پیدا ہوئے۔ میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول، مخدوم عالی، ملتان سے کیا۔ انٹر سے بی اے تک ایس ای کالج بہاول پور سے کیا۔ ایم اے (اردو ادب) پنجاب یونیورسٹی ، لاہور سے پاس کیا۔ اس وقت نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد میں پبلک ریلیشنز افسر ہیں اور بک فاؤنڈیشن کے جریدے’’کتاب‘‘ کے معاون ایڈیٹر ہیں۔ ان کا شعری مجموعہ ’’دیے میں جلتی رات‘‘ کے عنوان سے شائع ہوگیا ہے۔ دوسرا شعری مجموعہ ’’رکی ہوئی شاموں کی راہ داریاں‘‘ 2006ء میں شائع ہوا ہے۔

NameTariq Naeem
Urdu Nameطارق نعیم
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets