Tilok Chand Mahroom

تلوک چند محروم

تلوک چند محروم 1885ء میں تحصیل عیسیٰ خیل، ضلع میانوالی کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ پہلے مڈل تک تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں انٹرنس، اس کے بعد بی اے اور ایس اے وی پرائیویٹ طور پر پاس کیے۔ 1908ء میں مشن ہائی سکول، ڈیرہ اسماعیل خاں میں انگلش ٹیچر ہوگئے۔ 1933ء میں کنٹونمنٹ بورڈ مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر مقرر ہوئے۔ زمانہ طالب علمی میں ان کی نظمیں پنجاب کے اخبارات اور رسائل میں شائع ہونا شروع ہو گئیں۔ محروم نے کسی سے اصلاح نہیں لی۔ 1929ء میں ان کا مجموعہ کلام ’گنج معانی‘ کے نام سے میسرزعطر چند کپور نے لاہور سے شائع کیا۔ ان کے دوسرے شعری مجموعے کا نام ’شعلہ نوا‘ ہے۔ تقسیم ہند کے بعد دہلی چلے گئے اور وہیں 6 فروری 1966ء کو انتقال ہوا۔

NameTilok Chand Mahroom
Urdu Nameتلوک چند محروم
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets