Ummeed Fazli Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Ummeed Fazli امید فاضلی - Read complete profile, contact information and life history of Ummeed Fazli
Ummeed Fazli Profile & Information

امید فاضلی

ارشاد احمد ادبی دنیا میں اُمید فاضلی کے نام سے مقبول ہوئے۔ وہ 17 نومبر 1923ء کو بھارت کے ضلع بلند شہر میں دبائی کے مقام پر پیدا ہوئے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی لکھنوؑ سے گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے میرٹ میں ملٹری اکاوؑنٹس کے دفتر میں ملازمت کر لی اور اپنی پاکستان آمد تک اسی سے منسلک رہے۔ وہ ابتدائی زندگی میں شکیل بدایونی کو اپنا ادبی گرو مانتے تھے۔ انہوں نے غزل کے ساتھ ساتھ مرثیہ بھی تخلیق کیا۔ ’دریا آخر دریا ہے‘، ’سرِ نے نوا‘، ’میرے آقا‘، ’تب و تابِ جاودانہ‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ ان کے شعری مجموعوں کے نام ہیں۔ ان کا انتقال 29 ستمبر 2005ء کو ہوا۔ وہ معروف اردو شاعر ندا فاضلی کے بھائی تھے۔
Urdu Name امید فاضلی
English Name Ummeed Fazli
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb