Yagana Changezi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Yagana Changezi یگانہ چنگیزی - Read complete profile, contact information and life history of Yagana Changezi
Yagana Changezi Profile & Information

یگانہ چنگیزی

اردو زبان کے منفرد شاعر۔ مکمل نام مرزا واجد حسین یاس یگانہ چنگیزی لکھنوی ثم عظیم آبادی۔ 17 اکتوبر 1884 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم انہوں نے مغلپورہ کے مدرسے میں حاصل کی اور انگریزی تعلیم کے لیے عظیم آباد کے مشہور و معروف محمڈن اینگلو عربک اسکول پٹنہ سٹی میں داخل ہوئے۔ خدا داد صلاحیت اور فطری ذہانت کے سہارے اسکول کے درجات میں وہ اول آتے اور وظیفے، تمغے اور انعامات پاتے رہے۔ وہیں سے انہیں انہوں نے شاعری کا آغا کیا اور بیتاب عظیم آباد ی سے کے شاگرد ہوئے۔۔ سنہ 1903ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد معاش کی جستجو میں مصروف ہو گئے، جس میں انہیں در در کی خاک چھاننی پڑی۔ چونکہ ان کی شادی لکھنؤ میں ہوئی تھی، اس لیے وہ لکھنؤ میں جا بسے لیکن وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اپنی شاعری میں یگانہ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ وہ راہ ترک کر دی جو پہلے سے مستعمل تھی، اس لیے لکھنؤ اسکول میں آتش کے بعد یگانہ ہی سب سے منفرد شاعر ہیں، جن کی آواز سب سے الگ محسوس ہو تی ہے۔ یاس یگانہ کا کلام ان کے مختلف مجموعوں اور اس زمانے کے رسالوں میں بکھرا ہوا تھا۔ ان اوراقِ لخت لخت کو نام ور محقق مشفق خواجہ نے اکٹھا کر 2003ء میں کلیاتِ یگانہ شائع کی، جس نے یگانہ کی شاعرانہ شخصیت کی بازیافت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یگانہ کا انتقال چار فروری کی صبح لکھنؤ میں ہوا۔
Urdu Name یگانہ چنگیزی
English Name Yagana Changezi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb