Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 August 2018

ہفتہ 18 اگست 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے تو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آیا۔ ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے ۔سورة الزمر (آیت نمبر 49،50)

حدیث نبویﷺ

حدوداللہ کے سوادس دروں سے زیادہ سزانہیں۔ (بخاری شریف)

اقوال زریں

عور ت کا حسن اسے مغرور بنا دیتا ہے۔ اس کی نیکی اس کے لئے مداح پیدا کردیتی ہے۔ لیکن وفا اسے دیوتائی صورت میں نمایاں کرتی ہے۔(اقوال شیکسپئر)

ہفتہ 18 اگست 2018

Your Thoughts and Comments