Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 March 2019

پیر 18 مارچ 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔(سورة فصلت۔آیت نمبر46 )

حدیث نبویﷺ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے (مانجھے)“۔

اقوال زریں

علوم میں ایک علم ایسا ہے جس سے علماء بے خبر ہیں اور زہد میں ایک زہد ایسا ہے جس سے زاہد بے خبر ہیں ۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

پیر 18 مارچ 2019

Your Thoughts and Comments