Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 25 March 2019

پیر 25 مارچ 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے۔ اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے۔۔(سورة فصلت۔آیت نمبر51 )

حدیث نبویﷺ

´ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` پوچھا گیا: اللہ کے رسول! جب دو آدمی آپس میں ملیں تو سلام کرنے میں پہل کون کرے؟ آپ نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے جو اللہ کے زیادہ قریب ہے“ ۔ (وہ پہل کرے گا)

اقوال زریں

عارف وہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خودی کو ترک کردے۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

پیر 25 مارچ 2019

Your Thoughts and Comments