Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 20 April 2019

ہفتہ 20 اپریل 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں۔(سورة الشورى۔آیت نمبر18 )

حدیث نبویﷺ

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بہترین کپڑے سفید کپڑے ہیں، لہٰذا انہیں کو پہنو اور اپنے مردوں کو انہیں میں کفناؤ“۔

اقوال زریں

عاشق الٰہی کا دل اس چراغ کی مانند ہے جو صاف قندیل میں رکھا ہو اور عالم ملکوت کوروشن کرے۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

ہفتہ 20 اپریل 2019

Your Thoughts and Comments