Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 25 May 2019

ہفتہ 25 مئی 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا۔(سورة الشورى۔آیت نمبر42 )

حدیث نبویﷺ

رسول کریم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے فرمایا تم میں کوئی شخص صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے یا دونوں پاؤں ننگا رکھے یا دونوں میں جوتا پہنے.(صحیح بخاری)

اقوال زریں

جب تو خدا سے مغفرت و عطا کا طالب ہے تو جن لوگوں کی امیدیں تیری ذات سے وابستہ ہیں تو انہیں بھی محروم و مایوس نہ کر۔

ہفتہ 25 مئی 2019

Your Thoughts and Comments