Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 19 September 2019

جمعرات 19 ستمبر 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرکے (یعنی تغافل کرے) ہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی ہوجاتا ہے۔(سورة الزخرف۔آیت نمبر۔ 36)

حدیث نبویﷺ

´ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید نے، ان سے شعبہ نے، ان سے ابوالتیاح نے، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور خوش کرو اور نفرت نہ دلاؤ۔

اقوال زریں

جس خوشبوکا تجھے حق نہیں ہے اس سے ناک بند کر لے کہ اس کی خوشبو بھی اس کی منفعت ہے۔ (حضرت عثمان غنیؓ )

جمعرات 19 ستمبر 2019

Your Thoughts and Comments