Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 28 January 2020

منگل 28 جنوری 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور ان کو دین کے بارے میں دلیلیں عطا کیں۔ تو انہوں نے جو اختلاف کیا تو علم آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے کیا۔ بےشک تمہارا پروردگار قیامت کے دن ان میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے فیصلہ کرے گا۔( سورة الجاثية۔آیت نمبر17)

حدیث نبویﷺ

´ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے ابن شہاب زہری سے خبر دی، انہوں نے عطاء بن یزید لیثی سے، انہوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے` کہ جب تم اذان سنو تو جس طرح مؤذن کہتا ہے اسی طرح تم بھی کہو۔

اقوال زریں

خدا کے خوف سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔ شر پسندوں کی عمر کم ہوجاتی ہے۔(حضرت سلیمان علیہ السلام)

منگل 28 جنوری 2020

Your Thoughts and Comments