Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 February 2020

منگل 18 فروری 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے۔( سورة الجاثية۔آیت نمبر37)

حدیث نبویﷺ

´ہم سے ابومصعب بن عبداللہ مطرف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن ابی الموالی نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن منکدر سے، انہوں نے کہا کہ` میں نے جابر رضی اللہ عنہ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا اور انہوں نے بتلایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا تھا۔

اقوال زریں

اگر تم لوگوں کے قصور معاف نہیں کرو گے تو خداوند تعالیٰ تمہارے قصور معاف نہ کرے گا۔ (حضرت عیسیٰ علیہ السلام)

منگل 18 فروری 2020

Your Thoughts and Comments