Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 1 April 2020

بدھ 1 اپریل 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے۔(سورة محمد۔آیت نمبر3)

حدیث نبویﷺ

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ آور ہو اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے“۔

اقوال زریں

تو جو دوسروں کے غم سے بے غم ہے آدمی کہلانے کا مستحق نہیں۔ (حضرت شیخ سعدی رحمتہ اللہ علیہ)

بدھ 1 اپریل 2020

Your Thoughts and Comments