Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 11 July 2020

ہفتہ 11 جولائی 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا۔(سورة ق۔آیت نمب-19)

حدیث نبویﷺ

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اس میں ایک ساعت ایسی ہے جو بندہ مسلمان اس وقت نماز پڑھتا ہو اور اللہ سے جو کوئی چیز مانگے تو بے شک اللہ تعالیٰ اس کو دے دے گا۔“ شیبہ نے اپنی روایت میں ہاتھ سے اشارہ کیا کہ وہ گھڑی بہت تھوڑی ہے۔(صحیح مسلم۔ باب نمبر7۔حدیث نمبر1969)

اقوال زریں

جو اچھے کو اچھا نہ جانے وہ برے کو بھی برا نہیں سمجھتا۔ (حضرت فضیل بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

ہفتہ 11 جولائی 2020

Your Thoughts and Comments