Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 14 June 2018

جمعرات 14 جون 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں۔ یقین جانو کہ دوزخیوں کا جھگڑا ضروری ہو گا۔ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں اور بجز اللہ واحد کے اور کوئی لائق عبادت نہیں۔ جو پروردگار ہے آسمان کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے وہ زبردست اور بڑا بخشنے والا ہے۔سورة ص(آیت63تا66)

حدیث نبویﷺ

حضور کریم ﷺنے فرمایا اللہ کی راہ میں ایک دن پاسبانی کرنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے۔(بخاری شریف)

اقوال زریں

بیکار لوگوں کے دل شیطان کا کار خانہ بن جاتے ہیں۔(ہربرٹ سپنسر)

جمعرات 14 جون 2018

Your Thoughts and Comments