Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 9 August 2018

جمعرات 9 اگست 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں۔سورة الزمر(آیت نمبر 42)

حدیث نبویﷺ

انصار میرے ولی ،دوست اور راز دار ہیں اور عنقریب اور لوگ تو بڑھتے رہیں گے ‘انصار کم ہوتے جائیں گے لہذا ان میں سے نیک لوگوں کی نیکی کوقبول کرنا اور بُروں کی بدی سے درگزر کرنا۔ (بخاری شریف)

اقوال زریں

نصیحت سچی خیر خواہی ہے جسے ہم نہیں سنتے لیکن خوشامد بد ترین دھوکا ہے جس پر ہم پوری توجہ دیتے ہیں۔ (اقوال شیکسپئر)

جمعرات 9 اگست 2018

Your Thoughts and Comments