Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 1 September 2018

ہفتہ 1 ستمبر 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور جو پرہیزگار ہیں ان کی (سعادت اور) کامیابی کے سبب خدا ان کو نجات دے گا نہ تو ان کو کوئی سختی پہنچے گی اور نہ غمناک ہوں گے۔ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے ۔ سورة الزمر (آیت نمبر62،61)

حدیث نبویﷺ

”جس نے اس گھر (کعبہ) کا حج کیا، اور نہ (ایام حج میں) جماع کیا، اور نہ گناہ کے کام کئے، تو وہ اس طرح واپس آئے گا جیسے اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے“۔

اقوال زریں

زندگی کا مقصد مسرت نہیں بلکہ تکمیل انسانیت ہے۔ ہیگل

ہفتہ 1 ستمبر 2018

Your Thoughts and Comments