Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 12 February 2019

منگل 12 فروری 2019 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور ہم نے (شیطانوں کو) ان کا ہم نشین مقرر کردیا تھا تو انہوں نے ان کے اگلے اور پچھلے اعمال ان کو عمدہ کر دکھائے تھے اور جنات اور انسانوں کی جماعتیں جو ان سے پہلے گذر چکیں ان پر بھی خدا (کے عذاب) کا وعدہ پورا ہوگیا۔ بےشک یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔(سورة فصلت۔آیت نمبر25 )

حدیث نبویﷺ

´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں:` وتر تمہاری فرض نماز کی طرح لازمی نہیں ہے ۱؎، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنت قرار دیا اور فرمایا: اللہ وتر (طاق) ۲؎ ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے، اے اہل قرآن! ۳؎ تم وتر پڑھا کرو۔

اقوال زریں

نماز نہ چھوڑو ورنہ کافر ہو جاؤ گے مگر اس پر بھروسہ بھی نہ کرو کیونکہ مشرک ٹھہرو گے۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

منگل 12 فروری 2019

Your Thoughts and Comments