Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 15 March 2019

جمعہ مارچ کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے۔(سورة فصلت۔آیت نمبر44 )

حدیث نبویﷺ

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ابتداء میں دو رکعت نماز فرض کی گئی، پھر سفر کی نماز (دو ہی) باقی رکھی گئی اور حضر کی نماز (بڑھا کر) پوری کر دی گئی۔

اقوال زریں

گناہ اس قدر مضر نہیں جس قدر ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کو ذلیل کرنا اور ایک مسلمان کے لئے اس امر کا اختیار کرنا واجب ہے۔حضرت خواجہ بایز ید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ

جمعہ مارچ

Your Thoughts and Comments