Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 2 August 2020

اتوار 2 اگست 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا۔ اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے۔۔(سورة الذاريات۔آیت نمبر-13-14)

حدیث نبویﷺ

‏‏‏‏ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت ذبح کرو قربانی میں مگر مسنہ (جو ایک برس کا ہو کر دوسرے میں لگا ہو) البتہ جب تم کو ایسا جانور نہ ملے تو دنبہ کا جذعہ کرو۔“ (جو چھ مہینہ کا ہو کر ساتویں میں لگا ہو)۔(صحیح مسلم۔ باب نمبر35۔حدیث نمبر5082)

اقوال زریں

اگر تو خالق کے ساتھ ہے تو اس کا بندہ ہے اور اگر مخلوق کے ساتھ ہے تو مخلوق کا بندہ۔ (حضرت عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ)

اتوار 2 اگست 2020

Your Thoughts and Comments