Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 18 September 2018

منگل 18 ستمبر 2018 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اسی طرح کافروں کے بارے میں بھی تمہارے پروردگار کی بات پوری ہوچکی ہے کہ وہ اہل دوزخ ہیں۔ جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے ۔(سورة غافر۔آیت نمبر 6،7)

حدیث نبویﷺ

”حلال چیزوں میں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ اور مبغوض چیز طلاق ہے“۔ (سنن ابن ماجہ)

اقوال زریں

میں اپنے حریفوں پر ا س لئے غالب آتا ہوں کہ وہ چند لمحوں میں عموما کچھ نہیں سمجھتے اور میں ان لمحوں کی قدر قیمت خوب سمجھتا ہوں ۔نپولین

منگل 18 ستمبر 2018

Your Thoughts and Comments