Ayat, Hadees and Aqwal e Zareen of 24 May 2020

اتوار 24 مئی 2020 کی آیت کریمہ، حدیث نبویﷺ اور اقوال زریں

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان، رحم فرمانے والا ہے

اور اَور (غنیمتیں دیں) جن پر تم قدرت نہیں رکھتے تھے (اور) وہ خدا ہی کی قدرت میں تھیں۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ اور اگر تم سے کافر لڑتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے پھر کسی کو دوست نہ پاتے اور نہ مددگار۔(سورة الفتح۔آیت نمبر22-21)

حدیث نبویﷺ

´عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عید الاضحی کی نماز دو رکعت ہے، عید الفطر کی نماز دو رکعت ہے، مسافر کی نماز دو رکعت ہے، اور جمعہ کی نماز دو رکعت ہے۔ اور یہ سب (دو دو رکعت ہونے کے باوجود) بزبان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکمل ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں۔(سنن نسائی۔ باب نمبر23۔ حدیث نمبر1567)

اقوال زریں

اگر کوئی شخص قرض لے اور دینے کی نیت نہ ہوتو وہ چور ہے۔ (حضرت امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ)

اتوار 24 مئی 2020

Your Thoughts and Comments