کرونا وائرس

Coronavirus

عابدہ ظہیر عابی بدھ 6 مئی 2020

Coronavirus
کرونا: کام کرو _ نا! رک کیوں گئے؟ کیوں جامد ہو؟ سکوت و جمود تو خود موت ہے۔ تم تو زندہ ہو۔ سو اٹھو کمر کسو اور کام کرو اسی تندہی سے۔ میں آزار تکلیف کا سبب نہیں۔۔۔یہ خود لوگوں کی چال ہے جو معاشی حیاتیاتی نظام پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔اٹھو کرو مقابلہ۔۔۔اپنے خوف و ہراس کو بلائے طاق رکھ کر۔ضروریات زندگی ہاتھ پھیلانے سے کبھی نہیں ملتی۔
۔

۔۔کمر کسنے سے ملتی ہیں۔ ہر شخص اس جنگ میں خود حفاظتی تدابیر اختیار کرکے حصہ لے سکتا ہے۔
وائرس: وائرس نے ناگواری سے کرونا کو دیکھا۔ تم کیوں میری بنی بنائی دھاک خاک میں ملانے کو تلے ہو۔ کرونا نے بھی جھٹ سے کہا کہ میں خاک ہوتے لوگوں کو خوف و ہراس کے چنگل سے نکال لوں گا۔۔۔
'' ایسا نہیں ہوسکتا ''۔۔۔وائرس غرایا۔

(جاری ہے)

 میں نے دیکھا ہے کرونا نے دبے بغیر کہا، یہاں کی عوام خیرات (امداد) لینے کی بجائے کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہے. یہ کوئی غلط سوچ اور غلط اقدام تو نہیں۔

 
 ہاں تم کیوں بلبلا رہے ہو۔۔۔
 وائرس کو کرونا کی مسکراہٹ بری لگی۔ 
 میرا رعب میرا خوف و ہراس یوں تو لوگوں کے حواس سے خارج نہیں ہو گا میں ان کے رگ و پے میں گھس کر انکا خون نچوڑ لوں گا۔ میری راہ میں جو آیا شکار کر لوں گا۔ وائرس نے نخوت اور تکبر سے کہا۔ 
 تمام عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا تہیہ کر لیا ہے ۔

تب تو تمہارا وار نہیں چلے گا اور اب تو لوئیں چلیں گی۔ تب تمہاری پسپائی پکی ہے۔ کرونا نے چبا چبا کر وائرس کو تپایا۔ 
 دیکھو ہم باہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ 
 تصور کرو رعب و دبدبہ پکا اپنا ہی ٹیکا۔۔۔کرونا نے ان سنی کرکے کہا۔ میں تو چلا اپنی عوام کی مدد کرنے ۔ 
 ہم سپر طاقتیں ہیں۔ ہمارے گھٹ جوڑ سے تو ترفلاٹ آیا ہے۔ ضروری تو نہیں ہمارے گھٹ جوڑ قائم رہے۔

کرونا نے کہا اور اپنی عوام کی مدد کرنے چلا۔ 
 کہاں جا رہے ہو؟ وائرس نے پکارا۔
 بھئی میں کرونا ہوں۔ کام پہ جا رہا ہوں ۔ کام کرنے۔۔۔یہی دنیا کا نظام ہے اور اسے کوئی بھی نہیں بدل سکتا۔۔۔چاہے کیسے ہیں حیاتیاتی وار ہولے۔ 
 کرونا نے کہا اور وائرس تلملاتا رہ گیا۔
 میری بہادر عوام کرونا بنیئیے، سوچ رکھئیے۔۔۔ وائرس نہیں۔ اپنی ذات کے بھی تمام وائرس نکال پھینکئیے کہ وائرس ذات کی ریخت و انجام موت ہے۔ ضروری نہیں مر کر ہی مرا جائے
 مردہ ضمیری میں بھی جیتے ہیں کتنے ہی لوگ 

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :