
زندگی کی محرومیاں
Zindagi Ki Mehromiyaan
اسماء طارق
بدھ 22 جولائی 2020

جب کبھی مجھے میری محرومیاں یہ احساس دلاتی کہ تم کتنے ناکام آدمی ہو، وقت سے کتنا پیچھے ہو...... تمہارا تو کوئی مستقبل ہی نہیں..... تم انہی حالات میں..... ایسے ہی روتے ہوئے مروں گے .... روز کوئی ناکامی تمہارے دروازے پر دستک دیتی ہے....... تو میں ماضی میں چلا جاتا ہوں........ بہت پیچھے بہت پہلے...... جب میری سوچ ایک گاوں کے کچے گھر تک محدود تھی..... مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس سے باہر بھی کوئی دنیا ہے تب بھی مجھے یہی لگتا تھا وقت نہیں بدلے گا...... میں یہی رلتا رلتا مر جاوں گا.... کہیں دل میں بس ایک امید ہوتی جو ساتھ چلتی رہتی ....... مگر وقت بدلا حالات بدلے.... پھر میں شہر منتقل ہوا.... اب میری سوچ کا زاویہ بڑھا......سب نیا نیا تھا.. کچھ عرصہ یہ سب مجھے بہت اچھا لگا.....
(جاری ہے)
کیونکہ میں نے ترقی کی تھی....
مگر پھر جب میں اردگرد دنیا کی برق رفتاری دیکھتا تو ........ اندر اندر کڑھتا کہ میں تو بہت پیچھے ہوں.... میں تو آگے نہیں بڑھ سکتا.... میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں .....پھر مجھے لگتا اب یہی سب میرا مستقبل ہے..... میرا کچھ نہیں ہونے والا.....مگر وقت پھر بدلا....اار میری سوچ بھی بدلی....... اب میں اور بڑا سوچنے لگا.... شہر سے نکل کر ملک کی بات کرنے لگا........ بڑے لوگوں میں بیٹھنے لگا.... بڑے خواب دیکھنے لگا ....... مگر وہاں مجھے لگتا میں تو اب بھی بہت پیچھے ہوں...... بلکے کہیں نہیں ہوں..... میرا کچھ نہیں بننا ....... مگر اس سب عرصے میں میرا دل میری راہنمائی کرتا رہا وہ مجھے یاد دلاتا رہا.... یار ذرا سوچو تو سہی.... تھوڑا غور تو کرو..... تم کیا تھے.... سوچو کہاں سے تم نے سفر شروع کیا اور آج کہاں ہو...... کیا تمہیں کہیں کوئی تبدلی نہیں نظر آتی ....... اگر آتی ہے تو پھر سوچو یہ سب کیسے ہوا..... کس نے کیا........ تمہاری اپنی تو اتنی اوقات نہ تھی.....تمہیں تو کچھ پتا ہی نہیں تھا..... بے اختیار میری آنکھیں آسمان کی طرف اٹھ جاتیں اور دل سجدے میں...... اور پھر میں فکر کے اس غبار کو پرے دھکیل ہوئے سوچتا جو ذات میری پیدائش سے لے کر اب تک مجھے سنبھالتی آئی ہے....... کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ میرا مستقبل بھی سنبھال لے......ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com
تازہ ترین بلاگز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.