نواز شریف کی اچانک بیماری۔۔ نیب دفتر میں شہباز شریف کا غصہ

Nawaz Sharif Ki Achanak Bimari

Farrukh Shahbaz Warraich فرخ شہباز وڑائچ بدھ 23 اکتوبر 2019

Nawaz Sharif Ki Achanak Bimari
شہباز شریف انتہائی غصہ میں تھے جب ان کو نیب آفس پہنچ کر پتا چلا کہ ابھی تک ڈاکٹر کو نہیں بلایا گیا
شہباز شریف کی نیب آفیسر  سے اس بات پر تلخ کلامی ہوئی  جب وہ میاں صاحب کو شہباز شریف کی گاڑی میں لیکر جانے سے انکاری تھا
شہباز شریف نے ہسپتال پہنچ کر سرکاری افسران کو اور ''خاص '' لوگوں کو کال کر کے کہا کہ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں لیکن اگر میرے
بھائی کو کچھ ہوا اور ابھی ان کے مطابق علاج شروع نا ہوا تو وہ بھول جائیں گے کہ ''کون'' کون ہے۔


شہباز شریف کی میڈیا ٹیم کہ ایک رکن نے جب ان سے کچھ سرگوشی میں گفتگو کی تو وہ غصے سے بولے کہ ''میں کوئی احسان نہیں کر رہا میرا فرض ہے یہ کوئی ضرورت نہیں کسی قسم کی تشہیر کی''
شہباز شریف رات گئے واپس لوٹ گئے اور اگلے دن صبح دوبارہ ایک  بجے نوازشریف سے  ملنے کیلئے آئے اور سوا 4 بجے  واپس چلے گئے پھر  
دوبارہ رات ساڑھے 8بجے آئے اور ساڑھے9 بجے تک ملاقات کرتے رہے
اس سب کے دوران شہباز شریف کو انتہائی پریشان اور غصہ میں دیکھا گیا جبکہ نواز شریف ہمیشہ کی طرح حوصلے میں تھے۔

(جاری ہے)


شہباز شریف کی کچھ خاص لوگوں کے ساتھ گرج برس کے بعد ہسپتال میں موجود نیب حکام کیجانب سے انہیں بلا روک ٹوک ملاقات کیلئے جانے دیا جاتا رہا
 رات گئے سے تاحال آنے والے دیگر ملاقاتیوں میں جنید صفدر، راحیل (داماد مریم نواز)، مہر النساء (بیٹی مریم نواز)،شامل
 میاں نواز شریف کی ہمشیرہ کوثر بی بی، میاں نواز شریف کی بھابھی بھی ملاقات کرچک ہیں
 
 میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور عطاء تارڑ کل رات سے ہی انکے ساتھ موجود ہیں
 مریم نواز کی دونوں بیٹیاں آج دن 2 بجے سے شام 6 بجے تک وی وی آئی پی روم میں انکے ساتھ موجود رہیں
 نیب حکام کیجانب سے صوبائی وزارت داخلہ کو میاں نواز شریف کی مزید سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست بھی کی جا چکی ہے
 
ان سب سنجیدہ باتوں کے درمیان کل خوشگوار لمحہ بھی آیا جب میاں نواز شریف نے ڈاکٹروں سے اپنی بلڈ رپورٹ کا پوچھا کہ کب آئے گی ڈاکٹر نے کہا سر ٹیسٹ کا رزلٹ رات دیر سے آئے گا۔

  نواز شریف نے جواباً کہا کہ یہ میرا بلڈ ٹیسٹ کا رزلٹ ہے یا الیکشن کا *
یہ تمام خبریں نیب، ہسپتال اور موقع پر موجود افراد کے ذریعہ ہم تک پہنچی ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :