کشمیر کرفیو پوری دنیا کرفیو

Kashmir Curfew Poori Duniya Curfew

فاطمہ بلا ل بدھ مارچ

Kashmir Curfew Poori Duniya Curfew
تخیل میں ایک تصویر بن رہی ہے 
یہ دنیا رفتہ رفتہ کشمیر بن رہی ہے
کہیں پڑھا تھا کہ جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جاتا ہے اسی طرح جب کشمیر کا کرفیو حد سے تجاوز کیا تو اللہ نے پوری دنیا میں کرفیو لگا دیا۔
چاہے آپ لوگوں کو میری اس بات سے اختلاف ہو کے یہ تو بس ایک وائرس ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے مگر ہر کام کی ایک وجہ بنتی ہے پوری دنیا کا لاک ڈاؤن چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے یہ کشمیریوں کی آہیں سسکیاں ہیں یہ ان ماؤں کے آنسو ہیں یہ جو انہوں نے اپنے جوان بیٹوں کی لاشوں پر بہائے ہیں یہ ان بہنوں کی آہیں ہیں جنہوں نے اپنے بھائیوں کو کھویا جن کی عصمت دری کی گئی یہ ان بچوں کا تڑپنا ہے جن کے باب ہندو فوج کی گولیوں کانشانہ بننے یہ اس باپ کا دکھ ہے جس کی کمر اس کی اولاد کے مرنے پر ٹوٹی۔

(جاری ہے)

ہمیں یاد ہے وہ بچہ جو سیریا کا باسی تھا جس نے مرنے سے پہلے کہا تھا میں اوپر جاکر اللہ کو سب بتاؤں گا اور آج ہم سب یک زبان ہوکر کہہ رہے ہیں کہ واقعی ہی اس نے بتا دیا کیوں کہ اس وقت اس کو سننے والا کوئی نہیں تھا۔ 56 ممالک کے حکمران دنیا کی امیر ترین طاقتور ترین حکمران جنہوں نے اپنی آنکھیں بند رکھیں اپنے کان بہرے کر لئے مگر آج ان سب کے چودہ طبق روشن ہوچکے ہیں ۔

حکمران تو ایک طرف عوام کی آنکھیں بھی کھل چکی ہیں آج پوری دنیا پر موت کا خوف طاری ہے۔
 یہ وائرس خاموشی کا صلہ ہے کہ جب فلسطین کے لوگوں پر سفر کی پابندی عائد کی گئی اور آج ہم سب پر بھی پابندی لگ چکی ہے ۔یہ اس خاموشی کا نتیجہ ہے جب سیریا کے سکولوں پر پابندی لگائی گئی یہ اس خاموشی کا طوفان ہے جو کشمیر میں 7 ماہ سے لگے کرفیو پر ہم نے سادھی تھی آج ہم خود اپنے ملکوں میں ک ڈاؤن ہوئے بیٹھے ہیں آج ہمارے سکولوں کو ہم نے خود بند کیا ہے ۔

ہاں ہم خاموش رہے تھے جب یمن کے حالات اتنے خراب ہوچکے تھے کہ وہاں بھوک نے بھنچال مچا دیا تھا ۔آج ہمیں ڈر ہے کہ اگر ہمیں خوراک نہ مل سکی تو ہم بھوک سے مر جائیں گے ہاں ہمیں مان لینا چاہیے کہ یہ وبا ہمارے اعمالوں کا نتیجہ ہے یہ وبا ہماری خاموشیوں کی سزا ہے آج خود پر رکھ کر سوچیں جیسے آپ کو لاک ڈاؤن کیا گیا آپ کو تو آج آپ کے ملک کی حکومت اور فوج گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہے یہی اگر کسی اور ملک کی فوج پولیس ہمیں ہمارے گھروں میں قید کر دے تو ہم کیا محسوس کریں گے؟ہمارے پاس کھانے پینے کا سامان موجود نہ ہو تو ہمارے بچے بھوکے پیاسے ہوں تو سوچیں آپ کیا کریں گے؟آپ اپنے دینی بھائیوں سے مدد مانگیں اور آپ کو یقین ہو کہ وہ آپ کو بچا لیں گے اور بدلے میں وہ آپ کو دو تین نعرے مار کر دکھا دیں تو سوچیں آپ پر کیا گزرے گی؟؟
آج پوری دنیا کے حکمران اس بات کو جان لیں اگر کشمیریوں کی داد رسی نہ کی گئی ان کو آزادی نہ دلوائی گئی تو یہ کرونا تمہیں کرونٹآئین میں بھی ڈھونڈ لے گا پھر نہ جنازہ ہوگا نہ غسل ہوگا نہ ہی رشتے دار تمہارا چہرہ دیکھنے کے لیے قریب آئیں گے۔

ڈرو اس وقت سے اے لوگ ڈرو اس وقت سے اور توبہ کرو اپنے رب کے حضور اگر اللہ نے تمہیں حکمران بنایا ہے تو فرعون نہ بنو کیونکہ فرعون آخر غرق ہو کر رہتا ہے۔
یہ کشمیریوں کا صبر ہے کہ آج ہم خود اپنے ہاتھوں سے خود کو گھروں میں بند کر رہے ہیں لہذا تمام دنیا کے لوگوں اور خاص کر اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان جو کہ ویٹو کا حق رکھتے ہیں ان سے پرزور التماس کرتی ہوں کہ کشمیر کو آزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں آج تمام دنیا کے ممالک اپنے سیاسی قیدیوں کو آزاد کر رہے ہیں مگر انڈیا میں کشمیری قیدیوں کو قید رکھا ہوا ہے ان کو فی الفور آزاد کیا جائے۔

تمام ممالک آگے بڑھ کر کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں اس سے پہلے کہ یہ وبا ملکوں کے ملک کھا جائے آپ کے پاس زمین تو موجود ہوں مگر عوام موجود نہ ہو۔مسلم حکمران متحد ہو جائیں اس سے پہلے کہ آپ کا سونا چاندی آپ کے لیے مٹی کا ڈھیر ثابت ہو جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اسے فلفور رکوایا جائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :

Your Thoughts and Comments