”جیڑاپنو لال اے“

Jheera Panu Laal Ee

Imran Latif عمران لطیف جمعہ 2 اکتوبر 2020

Jheera Panu Laal Ee
”جیڑاپنو لال اے“یہ محاورہ خاصا معروف سمجھا جاتا ایسا ہی کچھ ہمارے نظام میں پائی جانے والی خرابیاں ہیں جس سے ہم سب کا کبھی نہ کبھی پالا پڑتا ہے ۔
بات کرتے ہیں ہم اخلاقیات کی اورریاست مدینہ کی مگر من حث القوم معذرت کے ساتھ شایدہم اخلاقی پستی کا شکار ہوچکے ہیں یا شاید نظام میں رچ بس گئے ہیں اگر بات محکمانہ امور کی کریں تو چائے پانی کاکلچر تو عام ہے اور مسائل اورٹھوکرکھاکر عافیت جانتے ہیں کہ چائے پانی سے جائز کام بھی ہوجائے۔


آئے روز زیادتی کےجرائم کے واقعات سامنے آتے ہیں آخر ان کے محرکات ہیں کیا معاشرہ پستی کا شکار کیوں؟ہم اپنی اصل سے دور ہوگئے ہیں۔
بحثیت صحافت کے طالب علم و پریکٹیشنر معاشی مسائل وحقائق کا مشاہدہ کیا ہمیں اپنی اقدار پر واپس لوٹناہے ایک وقت تھا جب گلی محلے کے بڑے کا اتنا ادب واحترام ہوتا تھا کہ کسی بھی قسم سے شرارت سے اجتناب کرتے تھے پھرمعاشرے میں ہمسایہ ملک کے چینلز اور ڈراموں نےرہن سہن کو بدلا اورہم تقلید میں آگے نکل گئے اور گزرتے وقت ساتھ دیگر اخلاقی اقدار کی پستی کاسامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)


آئے دن واقعات رونما ہوتے کہیں نوجوان معروف گیمز کھیلتے ہوئے جان گنوا بیٹھتے ہیں صحت مند سرگرمیاں نہ ہونےاور معاشرتی دباو مسائل کے باعث نوجوان نشہ جیسی لعنت کا شکار ہورہے ہیں نشہ کینسر کی مانند معاشرے میں سرایت کررہا ہے آخر ریاست کے انتظامی ادارے کب اپنا موثرکردار اداکریں گئےجب پانی سر سے گزرتا ہے تو ہی مشنری حرکت میں آتی ہے ۔


آج کا نوجوان ڈگری تو حاصل کرتا ہے مگر اس کے باوجود بیروزگاری کا سامنا کررہا ہے ضرورت ہے سکلز بیس ایجوکیشن کی ۔تعلیم کے میدان میں بھی ہم بھیڑچال کا شکار ہیں طلباکی کیرئیر کونسلنگ نہایت ضروری ہے تاکہ زریعہ معاش کےحصول میں آسانی ہو پڑھے لکھے نوجوانوں کو زمہ داریاں نبھانی ہوں گئیں چاہے وہ گلی محلہ کی سطح پر ہوں یا سیاسی ومعاشرتی امور ہوں۔


الحمداللہ آج ستر برس کے بعدہمارے پاس بہت کچھ ہے آئے روز جدید ڈیجیٹل منصوبے فنکشنل ہورہے ہیں مگر آج بھی عوام کو پٹوای ،کلرک ،تفتیشی ،انصاف ، افسر شاہی پروٹوکول جیسے مسائل کا سامنا ہےابھی منزل دور ہے۔ مگر ناممکن نہیں محنت دیانت وعظم وہمت ولولے سے پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بناسکتے ہیں جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور عملی نمونہ قائداعظم نے اپنی جدوجہدسے پیش کیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :