دو مکالمے
2 Mukalme
مدثر ہارون جمعہ 26 جون 2020
پہلا مکالمہ:
ایک دن سکندراعظم اس کی شہرت سن کر اس سے ملنے کے لئے پہنچا تو وہ سردی کے موسم میں بڑے سکون اور آرام سے ایک بیابان میں بیٹھا دھوپ سینک رہا تھا۔
(جاری ہے)
دیوجانس اس کی آمد پر نا حیران ہوا نا پریشان بلکہ بلکہ اسی طرح بے تاثر لیٹا رہا، سکندر نے کچھ دیر انتظار کیا مگر استاد کو بے جنبش پا کر قریب پہنچا اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے بڑے ادب سے اس کے سامنے کھڑا ہو کر بولا،" میں سکندر ہوں، یونان کا فاتح اور ماسیڈونیا کا بادشاہ۔
اس پر دیو جانس نے وہ تاریخی جملہ کہا جو فلسفے کی کتابوں میں امر ہو گیا اور بعد ازاں ایک ضرب المثل بن گیا۔ اس نے کہا، " میرے لئے کچھ کرنا چاہتے ہو تو ذرا پیچھے ہٹ کر کھڑے ہو جاو۔ میں دھوپ سینک رہا ہوں اور تم اس کے راستے میں کھڑے ہو"
سکندر اس کی بے نیازی سے بے حد متاثر ہوا۔اس ملاقات کا اس پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے کہا ’’اگر میں سکندر نہ ہوتا تو دیوجانس ہوتا۔‘‘
دوسرا مکالمہ:
جب سکندر کی فتوحات اپنے عروج پر تھیں تو اس نے پھر اس سے ملنے کی خواہش کی۔ اس بار دیو جانس کلبی نے قاصد کو جواب دیا کہ وہ بادشاہ کو کھانے پر بلانا چاہتا ہے۔ اس نے سکندر اعظم کو کھانے پر تو بلایا مگر سکندر اور اس کے مصاحبوں کے لئے الگ الگ خیموں میں کھانے کا بندوبست کیا۔ مصاحبوں کے لئے عام کھانا جب کہ سکندر کے لئے جواہرات سے بھرے تھال رکھے اور کپڑے سے ڈھانپ دئے۔ سکندر کے صبر کا پیمانہ جب لبریز ہو گیا تو بولا،" استاد محترم ہمارا کھانا کب آئے گا؟"۔ کلبی بولا، "یہی تو ہے کھانا"۔ سکندر نے کہا بھلا کوئی زر و جواہر کیسے کھا سکتا ہے؟
یہ جواب سننے کے بعد دیو جانس نے پھر ایک تاریخی جملہ بولا،" اے بادشاہ کھانی تو انسان نے دو روٹیاں ہی ہوتی ہیں تو پھر آپ نے دنیا بھر میں اتنا اودھم کیوں مچا رکھا ہے، میں تو سمجھا تھا کہ شاید عام کھانا تو عام انسانوں کے لئے ہوتا ہے اور آپ جیسے بڑے بادشاہ ہیرے جواہرات کھاتے ہوں گے۔"
ان الفاظ نے سکندر اعظم کی آنکھیں کھول دیں اور اس کے دل پر بہت اثر ہوا۔ استاد کی یہ بات وہ مرتے دم تک نا بھولا اور آخری وقت کہ گیا’’ جب میں مر جاوں تو میرے دونوں ہاتھوں کو میرے کفن سے باہر رکھنا تاکہ لوگ جان سکیں کہ جب میرے جیسا بادشاہ بھی دنیا سے گیا تو اس کے دونوں ہاتھ خالی تھے“۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین بلاگز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.