موسم سرما میں ڈینگی کی موجودگی، حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان

Mausam Sarma Mein Dengue Ki Maujoodgi, Hukumat Karkardagi Par Sawalia Nishan

Nasir Alam ناصرعالم پیر 25 نومبر 2019

Mausam Sarma Mein Dengue Ki Maujoodgi, Hukumat Karkardagi Par Sawalia Nishan
 چند سال قبل جب ملک کے سرد ترین علاقے سوات میں ڈینگی کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تو اس وقت محکمہ صحت اور حکومت نے عوام کو اس وائرس کے حوالے سے مختلف ذرائع سے آگاہی دی اور بتایا کہ یہ وائرس کن مقامات پر کس طرح نشوونما پاتا ہے جبکہ ساتھ ساتھ مختلف آگنائزیشن نے بھی سوات کا رخ کیا جنہوں نے نہ صرف متاثرین کو اس وائرس سے محفوظ رہنے کے طریقے بتائے بلکہ جہاں جہاں یہ وائرس پایاگیا وہاں سے لارواہٹانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات شروع کئے اس مقصد کیلئے عوام نے بھی ساتھ دیا تاہم پہلی بار آنے والے اس وائرس کے سبب کافی نقصان ہوا اوراس کے مکمل طورپر تھم جانے کیلئے موسم گرماکے خاتمے اور موسم سرما کی آمد کا بڑی شدت کے ساتھ انتظار کیاجانے لگا کیونکہ ماہرین کے مطابق اس وائرس کی زیادہ سرد مقامات پرنشوونما خودبخود رک جاتی ہے۔

(جاری ہے)


وہ سال گزرگیا سردی آئی ڈینگی بوریا بستر گول کرکے چلا گیا ،دوسرے سال یہ وائرس موسم گرما میں مکمل تیاری کے ساتھ دوبارہ سوات آیا اور ایک بارپھر لوگوں کو لپیٹ میں لینا شروع کردیا اورموسم گرما کے آخر تک بھرپوراندازمیں لوگوں کو لپیٹ میں لے لے کر انہیں ہسپتال پہنچاتا رہا آخر وہ گرمی بھی ختم ہوگئی جس سے لوگوں نے سکھ کی سانس لی مگر صحیح اور موثر اقدامات نہ ہونے کے سبب اس سال موسم گرما میں پھر اس وائرس نے سوات میں ڈیرے جمالئے اور وہ بھی ایسے کہ گرمی ختم ہونے کے بعد بھی روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی افراد پر حملہ آور ہوکر انہیں بستر سے لگا دیتے ہیں ۔

سوات میں اب تک پانچ سو اسی سے زائد افراد میں ڈینگی ائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداددی گئی اور بیشتر مریضوں کو علاج مکمل ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیا تاہم ڈینگی کی پروازیں اب بھی جاری ہیں جس کی باقاعدہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں ،مقامی لوگوں نے سردی کے موسم میں ڈینگی کی موجود گی کو ایک حیران کن امر قراردیا اورکہاہے کہ ماہرین نے انہیں بتایا تھا کہ یہ وائرس صرف گرمی کے موسم میں پل بڑھتااورنشوونما پاتا ہے مگر اب اس سردی کے موسم میں اس کا پلنا بڑھنااور لوگوں پر حملہ آور ہونا سمجھ سے باہر ہے ،شائد اس سال محکمہ صحت اور صوبائی حکومت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے کوئی خاص اقدامات اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کو ئی مہم چلائی تاکہ لوگوں کو اس سلسلے میں آگاہی دی جاسکی اور انہیں اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی جاسکے یہی وجہ ہے کہ سوات میں سردی کے اس موسم میں بھی بدستور ڈینگی کی پروازیں جاری ہیں جس کے سبب لوگوں میں کافی پریشانی پائی جاتی ہے ،اگر چہ ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے خصوصی وارڈ بھی قائم کیا گیا تھا جہاں پر مریضوں کا علاج ہوتارہا مگر یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے جس سے واضح پتہ چلتا ہے کہ سوات میں اب بھی ڈینگی وائرس موجود ہے جو مسلسل لوگوں کو لپیٹ میں لے کر انہیں ہسپتال پہنچادیتا ہے ۔

مبصرین کہتے ہیں کہ سوات میں متاثرہ مریضوں کی تعداد محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور یہ وہ افراد ہوتے ہیں جو ہسپتال جاکر ٹیسٹ کراتے ہیں ان میں وہ لوگ شامل نہیں جو پرائیویٹ لیبارٹرویوں میں ٹیسٹ کرکے علاج معالجہ بھی پرائیویٹ طورپر کراتے ہیں اوراب اگر ان متاثرین کی تعداد شامل کی جائے تو شائد کل ملا کر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں تک ہوسکتی ہے ،مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت اور حکومت کو مزید دیر نہیں کرنی چاہئے بلکہ ڈینگی کی روک تھام اور مکمل خاتمہ کیلئے ایسے موثر اورعملی اقدامات اٹھانے چاہئے جس سے نہ صرف یہاں پر موجود ڈینگی وائرس کا صفایا ہوسکے بلکہ آئندہ کیلئے بھی وہ یہاں سرنہ اٹھاسکے تاکہ یہاں کے لوگوں میں پائی جانے والی پریشانیوں کا خاتمہ ہوسکے۔

 

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :