ڈپریشن اور اینٹی ڈپریشن

Depression Or Anti Depression

ریحانہ اعجاز جمعہ 19 جون 2020

Depression Or Anti Depression
جب چاہ کر بھی انسان چند آوازیں، چند تلخ جملے دل و دماغ سے نہ نکال پائے۔۔۔۔
جب بےجا تنقید ذات کے پرخچے اڑا ڈالے۔۔۔۔۔
جب صحیح ہوتے ہوئے بھی غلط گردانا جائے ۔۔۔۔۔
جب آس پاس جھوٹ ، دھوکہ دہی دیکھتے ہوئے بھی گونگا بننا پڑجائے ۔۔۔۔
جب کسی کی اصلیت آشکار ہونے کے باوجود قفل لگانا پڑ جائے ۔۔۔۔
جب اچھے بھلے دل و دماغ کے حامل انسان کو محض اپنی شہرت و دولت کی بنیاد پر دیوار سے لگا دیا جائے۔

۔
جب اچھے بھلے انسان کو تضحیک کا نشانہ بنایا جائے ۔۔۔۔
جب کسی کے کردار پر انگلی اٹھائی جائے ۔۔۔۔
جب منہ پر آپ سے پیار ، محبت جتایا جائے اور پیٹھ پیچھے آپ کی شخصیت کی دھجیاں اڑائی جائیں۔۔۔۔۔۔
ایسے میں کسی کے بھی کہے گئے چند نیگیٹو جملے نہیں بلکہ چند الفاظ ہی انسان کو خود کشی جیسے حرام فعل پر مجبور کر دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

۔۔۔۔
اور وہی الفاظ اگر پازیٹو ہوں تو مرتا ہوا انسان بھی جی جاتا ہے۔

۔۔۔۔
حالات و واقعات نہیں انسان کو انسانی رویئے موت کے گھاٹ اتارتے ہیں ۔۔
ورنہ انسان میں اتنی قوت مدافعت تو یقیناً پائی جاتی ہے کہ وہ برے سے برے حالات میں بھی اپنے حواس بحال رکھتا ہے لیکن ان حالات میں انسانی روئیے بہت بڑا رول ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
ہر انسان کی زندگی میں اک شخص اک دوست ایسا ہونا اشد ضروری ہے جسے دل و دماغ میں جاری جنگ سے آگاہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ ہو۔

۔۔۔۔
اور ایسا شخص خونی رشتوں میں ملنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا ہے کہ اپنے خونی رشتے بعض اوقات بہن بھائی بھی ذہنی کیفیت کو سمجھنے کی بجائے اپنی دانست میں سمجھاتے ہوئے ہی کچھ ایسے الفاظ استعمال کر جاتے ہیں جو جلتی پر تیل کا کام کرتے ہیں۔۔۔۔۔
والدین کبھی غلط بات نہیں کرتے نہ کہہ سکتے ہیں لیکن بعض حالات میں ماں باپ کی کہی سچی باتیں بھی طنز محسوس ہوتی ہیں۔

۔۔۔۔
ایسے میں فقط اک دوست ہی ہوتا ہے ایسا دوست جو آپ کو اچھے سے سمجھتا ہو ۔۔۔۔
بن کہے آپ کے دل کا حال جانتا ہو۔۔۔۔۔
بنا غرض و غایت آپ کا بھلا چاہتا ہو ۔۔۔۔۔۔۔
وہ اپنے الفاظ و روئیے سے آپ کے اندر کی کشمکش ، آپ کے دل و دماغ میں چھڑی جنگ سے یقیناً آپ کو نجات دلا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔
فی زمانہ ایسے دوست نایاب ضرور ہیں لیکن ہیں ضرور ۔

۔۔۔۔
اگر آپ کے پاس ایسے نایاب دوست ہیں تو یقین جانیئے آپ خوش قسمت اور امیر ترین انسان ہیں ۔۔۔⁦⁩۔۔
بہت لکی ہوتے ہیں وہ لوگ جنہیں ایسے دوست مل جائیں۔۔۔۔۔
الحمدللہ میں خوش قسمت ہوں۔۔۔۔۔۔
اپنے آس پاس جائزہ لیجئیے کیا آپ بھی خوش قسمت ہیں؟
بعض اوقات ہم سے محبت کرنے والے ، ہمیں دل سے چاہنے والے دوست ہماری اک نظر کرم کے منتظر ہوتے ہیں اور ہم خوش آمدی "دوستوں" میں گھرے انہیں یکسر نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں ۔

۔۔۔
بعض دوست سچ میں اینٹی ڈپریشن ہوتے ہیں۔۔۔۔ جو حرام موت کے بارے میں سوچنے کی مہلت بھی نہیں دیتے بلکہ ان سے ملنے کے بعد تو جینے کی امنگ پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔۔
ایسے دوستوں کی صحبت چاہتے ہیں تو خالص بن کر ملئیے۔۔۔۔
مخلص دوست پانے کے لیے آپ کا مخلص ہونا شرط اولین ہے۔۔۔۔  

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :