انسانی درندگی اور مرجھاتے پھول

Insani Darindagi Aur Murjhate Phool

Shafaq Kazmi شفق کاظمی پیر 27 جنوری 2020

Insani Darindagi Aur Murjhate Phool
ایک بات جو میں سوچ رہی تھی سوچا تحریر کر لوں۔۔۔۔میں جانتی ہوں کچھ لوگ میری اس تحریر کو پڑھنے کے بعد شائد میرے مخالف بن جائیں۔۔ایک ڈرامہ سیریل''میرے پاس تم ہو'' جو کہ کافی حد تک پسند کیا جا رہا۔۔۔جس کی آخری قسط میں دانش کی موت نے ہر طرف
 تحلکہ مچا رکھا ہے۔۔۔۔سوشل میڈیا میں ہر طرف دانش کی موت کی وجہ سے سب رو رہے ہیں۔۔۔۔۔کوئی بے ہوش ہو رہا ہے۔

یار افسوس ہو رہا ہے مجھے اس بات پہ کے معصوم بچوں کا بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔دو ٹکے کے درندہ صفت لوگ معصوم کلیوں کی عزت اچھال رہے ہیں۔۔۔۔نسلوں کی نسلیں برباد ہو رہی ہیں مگر کسی نے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔۔۔
آج تک ہم نے محض اپنے لئے سوچا اپنے مستقبل کے بارے میں سوچا لیکن کبھی ہم نے اپنے وطن کے بارے میں نہیں سوچا جس طرح آج ساری عوام رو رہی ہے۔

(جاری ہے)

۔۔اگر اس طرح ساری عوام مل کر ان درندہ صفت لوگوں کے خلاف آواز اٹھاتی۔۔۔معصوم بچوں کے انصاف کے لئے لڑتی۔۔تو شائد بہت سی نسلیں تباہ ہونے سے بچ جاتیں۔۔۔۔اور ہمارے وطن سے دہشت گردی جیسی لعنت کا کافی حد تک خاتمہ ہو جاتا۔۔۔بچے کسی بھی قوم کا روشن مستقبل اور اثاثہ ہوتے ہیں ان کی بہترین تربیت و نگہداشت پر جس قدر زیادہ توجہ دی جائے قوموں کی ترقی کے امکانات اس قدر زیادہ ہوتے ہیں لیکن آج کل جنسی آگ کو ٹھنڈا کرنے کی خاطر درندگی کی بدترین مثالیں جنم لے رہی ہیں۔

۔۔
جب رشتوں کے تقدس اور معاشرتی اقدارسے عاری افراد دہشت ووحشت کے خو گر بن جائیں تو انسانی تاریخ کے بد ترین المیئے ہی جنم لیا کرتے ہیں ہما رے ملک میں لرزہ خیز دردناک داستانیں جا بجا نظر آتی ہیں لیکن افسوس ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔کتنے ہی بچے ان سانحات کے سبب اپنی مسحور کن زندگی کی بہاروں سے لطف اندوز ہونے کے بجائے موت کی وادی میں چلے گئے۔۔لیکن افسوس ایک ڈرامہ سیریل کے پیچھے پوری دنیا ہل گئی۔۔۔۔معصوم بچے چیخ چیخ کر اپنے مستقبل کی بھیگ مانگتے رہے۔۔مگر انہیں بے دردی سے مار دیا گیا ؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :