پاکستان کا کرونا وائرس اور اسکے پیش اثرات‎

Pakistan Ka Corona Virus Or Iss K Pesh Asraat

Shakeeb Khan شکیب خان جمعرات 19 مارچ 2020

Pakistan Ka Corona Virus Or Iss K Pesh Asraat
دنیا کرونا وائرس کی ریسرچ میں مصروف ہے ۔ ہر کوئی اپنے ملک کے لیے ویکسین بنانے میں مصروف ہے اور اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اپنے ملک کی عوام کو سہولیات دی جا سکیں چائنہ جیسا ملک جو بڑی تعداد میں متاثر ہوا اسکے بعد یہ وائرس اب اٹلی اور پورا یورپ  اور آہستہ آہستہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اور پاکستان میں عموماً داخل ہوچکا ہے، لہذا یورپ کی طرح پاکستان جیسا ملک تو اس وبا کو کنٹرول نہیں کر سکتا مگر کوشش کرسکتا ہے۔

اسکی اہم ترین وجہ ہمارے ملک کے معاشی وسائل ہیں۔ کیوں کے یورپ تو اپنے معاشی وسائل پر قابو پا سکتا ہے مگر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ نہ ہمارے پاس میڈیکل کی عمدہ سہولیات میسر ہیں نہ ہی مایہ ناز ڈاکٹرز جو اس بیماری کو یورپ کی طرح کنٹرول کر سکیں۔

(جاری ہے)


جبکہ اسی ک ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ بیڈ والا ہسپتال بنانے کی جنگ جاری ہے۔
سندھ نے 2 ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال بنایا تو پنجاب بھی پیچھے نہ رہا 3 ہزار قرنطینہ ( quarantine ) پر مشتمل ادارہ تشکیل دے دیا جہاں 6 ہزار لوگوں کو رکھا جاسکتا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا  (quarantine) ہوگا۔

اب ظاہر سی بات ہے جتنا بڑا ہسپتال اتنا بڑا فنڈ ملیگا ۔  اور زبردستی لوگوں کو سمجھانے کے بجائے ڈرایا جارہا ہے۔ تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو مجبور ریاست ڈکلیئر کیا جاسکے۔
 مرتضی وہاب کی  پریس کانفرنس کے بعد یہ تو واضح ہوگئی ہے کے پاکستان میں کرونا کے نام پر عام عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ ملک ک حالات زبردستی خراب بناۓ جارہے ہیں اور لوگوں کو کوئ سہولیات دینے کے لیے تیار نہیں ۔


 افسوس کا مقام ہے جہاں محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے وہاں سیاست دکھائی جارہی ہے۔ سندھ حکومت پنجاب سے آگے نکلنے کی کوشش میں ہیں اور پنجاب سندھ سے اور  فیڈرل گورنمنٹ قرض معاف کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اور دوسرے کی حوصلہ آفزائی کرنے کے بجائے تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جسکو جہاں موقع مل رہا ہے وہاں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
اللّٰہ رحم کرے ہمارا ورنہ ہم اس قابل نہیں کے ہماری دعائیں بھی قبول ہوں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :