قوم کو کینسر سے بچائیں

Qoum Ko Cancer Se Bachain

شمائلہ ملک منگل 4 فروری 2020

Qoum Ko Cancer Se Bachain
4 فروری کو " یونین انٹرنیشنل کینسر کنٹرول" کی مدد سے "عالمی کینسر ڈے" منایا جاتا ہے۔ تاکہ کینسر سے بچاؤ، احتیاط، علاج کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں۔
کینسر کے مریض نہ صرف "ترقی پزیر ممالک" میں ہیں۔ بلکہ امریکہ، یورپ، روس، جاپان اور چین جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی یہ خطرناک مرض موجود ہے۔ یہ مردوں اور عورتوں دونوں میں دونوں میں میں "سکن اور بریسٹ کینسر" کی صورت میں پایا جاتا ہے۔

ویسے تو اس کی کئی اقسام ہیں لیکن جب جسم میں "ابنارمل سیلز" حد سے زیادہ بڑھ جائیں تو اس سے کینسر جیسی خطرناک بیماری ظاہر ہوجاتی ہے۔
"ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" کے مطابق ایک تہائی کینسر کا علاج ممکن ہے۔
پاکستان ترقی پزیر ملک ہونے کی وجہ سے یہاں کثیر اموات کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


اس بیماری کی تشخیص ایک شروع میں نہیں ہوتی بلکہ آخری مرحلہ میں مریض پر ظاہر ہوتا ہے۔

اس کے شکار اکثر "بڑی عمر کے لوگ" ہوتے ہیں۔
یہ بیماری زیادہ تر منشيات کے استعمال سے ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ ایک خاندان میں ہوتو وراثتی طور پر دوسرے فرد میں بھی منتقل ہوجاتی ہے۔
سورج کی کچھ خطرناک شعاؤں سے بھی کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔
زیادہ تر دنیا میں "سکن، پھیپھڑے، گلے اور بلڈ کینسر" مریض زیادہ پائے جاتے ہیں۔ انکی زیادہ وجہ تمباکونوشی کا استعمال بتایا جاتا ہے۔


"بین الاقوامی" سطح پر اس کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدام اٹھائے جارہے ہیں۔
ادھر "پاکستان" میں شعوری اور عملی طور پر احتیاط اور کینسر سے بچاؤ کےلیے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ پاکستان کے کئی "دیہی علاقوں" اب بھی لوگ لاعلمی کے زمانے میں زندہ ہیں۔
ڈاکٹروں، باشعور افراد اور حکام بالا کا فرض ہے کہ وہ اس خطرناک بیماری کے خلاف ٹھوس قدم اٹھا کر قوم کو محفوظ کرکے ارض پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :