روایات کیسے ختم ہوتی ہیں

Riwayat Kaise Khatam Hoti Hain

Umer Nawaz عمر نواز پیر 18 مئی 2020

ترکی ڈرامہ ارتغل آج سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھا جا رہا ہے یا پھر دیکھایا جارہا ہے تھیٹر کے بعد فلم اور ڈرامہ  دوسرا بڑا میڈیم ہے کہتے ہیں تھیٹر سے لوگ سب سے زیاہ متاثر ہوتے ہیں اور جو میسج ہوتا ہے اس کے اوپر لوگ جلد عمل کرتے ہیں تھیٹرکی تاریخ بھی سب سے پرانی ہے اخبارات، نیوز چینل، ڈرامہ،فلم،تھیٹر یہ سب میڈیا کے اجزاء ہیں میڈیا کا مقصد عوام کو تفریحی مہیا کرنا لوگوں کو علم دینا اور نی معلومات دینا  ترکی کا کلچر ثقافت رسم رواج زبان اور ہے ہمارا اور ہے کسی بھی ملک کا ثقافت اور کلچر اس کی فلم اور ڈرامہ سے ظاہر ہوجاتا ہے ہمارا تو اپنا ایک کلچر ہے ہماری اپنی ایک ثقافت ہے ہماری اپنی ایک پہچان ہے تو کیا ہم اپنا ڈرامہ نی بنا سکتے پاکستان میں کس چیز کی کمی ہے؟ کہ ہم دوسرے ملکوں کے ڈرامے اپنے نیشنل چینل پر چلا کر عوام کو دیکھا رہے ہمارا اپنا ایک نظریہ ہے اپنی ایک سوچ ہے جب عوام کو یہ کہا جاتا ہے اب ہائبرڈ وار کا زمانہ ہے اب نظریہ کی جنگ ہے تو پھر اپنی عوام کو یہ کس لیے دیکھایا جارہا ہے کیا ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی ہے ؟ جو ہم اس طرح کا ڈرامہ نی بنا سکتے کیا ہمارے پاس اس طرح کے پروڈکشن ہاؤس نی یا پھر اس معیار کے ہیرو اور کردار نی ؟ فلم ڈرامہ ملک معشیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمارے ہمسائے بھارت کو ہی دیکھ لیں کہ وہ اس سے کتنا زرئع مبادلہ حاصل کر رہا ہے اور ہم کتنا؟ بڑی مشکل سے ہماری اس انڈسٹری نے اپنی مدد آپ کے تحت سرواؤ کیا ہے جنرل ضیاء الحق نے اس انڈسٹری کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی اس کے دور میں فنکاروں اداکاروں لکھاریوں کو کس طرح سزائیں دی گائیں اگر اس دور کا اور اس پہلے کا موازنہ کیا جائے تو معلوم یہی ہوتا ہے مرد مومن کس طرح اس کو تباہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا تھا اب مشکل سے ہماری فلم اور ڈرامہ نے سرواؤ کیا ہے اور دوبارہ سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کیا لیکن آج پھر اس کے خلاف سازشیں شروع ہوگی ہیں آج ہمارے نیشنل چینل پر ایک غیر ملکی ڈرامہ چلا کر کس کو پیغام دیا جارہا ہے کیا اس ڈرامہ کی پروڈکشن پاکستان نے کی ہے یا اس کے کردار ہیں جو وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں یا پھر اس سے حاصل ہونی والی آمدنی پاکستان کو دی جائے گی پاکستان کے نیشنل چینل کے اوپر پرائم ٹائم میں اس کو نشر کیا جارہا ہے اگر اس کے متبادل ہمارا اپنا کوئی ڈرامہ ہوتا تو کیا ہمیں اس سے زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہونا تھا ہائبرڈ وار کا لیکچر دینے والے کیا اس کے اوپر غور کریں گے کہ اب وار کو کون سا طریقہ ہے ؟جب پوری دنیا کو کرونا جیسی نگہانی آفت کا سامنا ہے اس وقت ایک لڑائی کے اوپر ڈرامہ دیکھایا جا رہا ہے کیا اس میں ویکسین کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا ہے یا پھر عوام کو کرونا سے نجات کے لیے پروٹکٹو معیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے؟۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :