امپائر کیا چاہتا ہے

Umpire Kiya Chahta Hai

Umer Nawaz عمر نواز جمعہ 8 نومبر 2019

Umpire Kiya Chahta Hai
کیا   امپائر کی انگلی  اٹھے گی یا نہیں  جو لوگ آ رہے ہیں کیا یہ امپائر کی رضا مندی  کے بغیر  آ رہے ہیں  اگر امپائر آپ  کے ساتھ ہے تو یہ بھی زیرک   کھلاڑی ہیں ان کو بھی معلو م ہے کہ کس گیند  پر  ریویو لینا ہے ۔ یہ  اپنے ریویو ضائع  نہیں ہونے دیں گے شاید  سلیکٹر  وسیم اکرم کو پسندنا کرتے  ہوں اس کی جگہ انھوں نے آ پ کوکسی اور بائولر کو ٹیم  میں کھلانے کے لیے  کہا تھا۔

لیکن آپ نے  وسیم اکرم   کی خوبیا ں تماشائیوں  کو گنوائی  تھیں  ۔ شاید  وہی کوچ کو ناپسند آئی  ہوں اور آ پ  ان کو اس خوبیوں  پہ قائل کرتے رہے ۔ مینجمنٹ کو شاید آ پ  کا وہ سپنر بھی اچھا نہیں لگتا ۔ اور نہ ہی وہ اچھی بولنگ کرتا ہے اور نا ہی  سوالوں کے اچھے  جواب دیتاہے ۔

(جاری ہے)

سلیکٹر  و کوچ نے آ پ کو سلیکٹ کیا تھا۔ اور آ پ کو کپتان بنا یا تھا۔

آپ نے جو ٹیم بنائی ہے اور جس ٹیم کو   آ پ کھلا  رہے ہیں  ۔ شاید سلیکٹر  آ پ  کی اس ٹیم سے راضی نہیں ۔ اس نے کافی مرتبہ آ پ کو کنڈیشن کے مطابق  ٹیم کھلانےکا مشورہ  دیا ہے ۔ لیکن  آ پ نے فاسٹ وکٹ   پر سپنر  کھلایا ہے۔  اور سپن وکٹ پر فاسٹ بولر کو کھلایا  ہے۔ شاید آ پ نئے   تجربات کرنا چاہتے ہو اور ایک عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے ہو کہ سپن وکٹ پر فاسٹ بولر اچھا پر فارم کرے لیکن سلیکٹر آپ کے اس عمل سے اتنا خوش نہیں ،وہ چاہتا ہے کہ اس کھلاڑی کو کھلائیں  جو  جلدی پر  فارم کرے ۔

وہ وکٹ لے یا نہ لے لیکن گیند  اتنی سپیڈ سے کرائے کہ لوگ شعیب اختر  کو بھول جائیں اور آپ  کے فاسٹ   بولر کی تعریف شروع کر دیں چند دن انتظار  کریں یہ جو لوگ  آ پ کی کپتانی کے پیچھے  پڑے ہوئے  کمنٹیڑ وں   کو کہتے پھر رہے ہیں کہ ہم آ پ کے بہت    خلاف ہیں اور آ پ کو  نکالنے کے لیے ہر حد تک جائیں گےاور انہوں نے اپنی تاریخ  کا بھی اعلان  کر دیا ہے ۔

  جس سے کپتانی   چھین کر آ پ  کو سلیکٹ کیا گیا ہے وہ ساری ٹیم بھی آ پ کے خلاف  پہلے ہی تھی۔ لیکن اس تاریخ  کو  اس مقام پر وہ بھی پہنچ   رہی ہے آ پ کو مفاہمتی پالیسی  اپنانی چاہیے  بونسر سے گریز کرنا چاہیے  بعض دفعہ بیٹسمین  کو آ وٹ کرنے     کے لیے  فل ٹاس  گیند  بھی   کرنی پڑتی ہے ۔ جو آپ  تین ماہ پہلے کر رہے   تھے۔ آپ تو اپنے مخالف بیٹسمین  کو گراؤ نڈ  اور بلا دینے کی پیش کش کر رہے تھے۔

لیکن اچانک سے آ پ کوکیا ہو گیا ہے۔ اب تو ان کو آ پ کھیلنے   بھی  نہیں  دے رہے۔  پریکٹس  تو آ  پ نے ان کے کچھ کھلاڑیوں  کی پہلے ہی  بند  کر دی ہے ۔  کبھی آپ  کہتے   ہیں  بارش آنے  والی ہے میچ نہ کھیلیں اور کبھی آ پ کہتے ہیں  اگر آ پ میچ   کھیلیں  گے تو اس کو دیکھنے اور  سپورٹ کرنے کے لیے کچھ  طلبا بھی  آئیں  گے ۔اور ان کا وقت ضائع ہو گا۔

اب آ پ  کے نزدیک طلبا کا میچ دیکھنا   بھی ممنوع ہو گیا ہے اب آ پ  کو تجسس  ہے کہ
’ ’کوچ و سلیکٹر  ‘‘آ پ  کے ساتھ ہے یا نہیں   یا پھر  وہ چپکے سے ان کو بھی تھپکی دے رہا ہے ۔ تو چند دن اس کا  انتظار  کریں ۔ سب کچھ آ پ کو معلوم ہو جائے گا۔ چند دن تک  کمنٹیٹرجب کمنٹری  کرے گا تو اس سے سوال بھی ہونگے  اور وہ جواب بھی دے گا کہیں نہ  کہیں  وہ اشارہ بھی دے جائے  گا۔

اگر اشارہ  نہ بھی دے گا تو کھوج لگانے والے آ پ کو حقیقت بتا دیں گے ۔ کیونکہ ان کا تو کام ہی یہی ہے  ۔ ان کھوج  لگانے والوں نے  ہیں پہلے بھی   آ پ کا بہت ساتھ دیا    ،اپنے سارے  ضابطہ  اخلاق  بھول کر آ پ  کو اتنا سپورٹ   کیا کہ سلیکٹر  مجبور ہو گیا کہ آ پ کو سلیکٹ کر ے۔جیسے ہی آ ٓ  ٓ پ سلیکٹ  ہوئے تو آپ نے  سب سے پہلے ان کے خلاف  گھیرا     تنگ  کیا ۔

لیکن یہ تو سب کچھ برداشت کرلیں گے ۔ جو آ  پ کے ساتھ ہو گا شاید آ پ اس کو برداشت نہ کر پائیں   ۔ ابھی بھی وقت  ہے ان کے ساتھ بیٹھو اور آ ج جس بحران کا ان  کو سامنا ہے ۔ اس کا کوئی حل تلاش کرو آپ کے کھلاڑی   تو کھوج  لگانے والوں  کے خلاف زمین تنگ کرنے کی باتیں  کرتے ہیں ۔ بہت سارے پروپیگنڈا  کرتے پھر رہے ہیں ۔کمنٹیٹرز سے بھی آ پ کو ان  لوگوں نے ہی  بچاناہے۔

کیا آ پ کمنٹیٹر  کو بھو ل گئے ہو وہ تو ریجیکٹ کا لفظ  بھی بہت استعمال  کرتا ہے۔ آ پ سےپہلے  جوتھے انہوں نے بھی ایک  گیم  پلان بنایا تھا۔ تو اس کہہ  دیا تھا’Reject ‘کمنٹیٹر جو بھی  بات کرتا ہے وہ’ ’کوچ و سلیکٹر  ‘‘کی بات  ہوتی ہے کیوں  کہ وہ خود تو بھول نہیں  سکتا   ۔ اس لیے وہ کمنٹیٹر کو کہتا ہے کہ تم اس طرح  کی کمنٹری کرو۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :