ناکامی کے 10 اصول
Nakami Ke 10 Usool
عثمان بٹ
بدھ 18 جنوری 2023

آج سے پہلے سب نے کامیابی کے اصول پڑھائے اس لیے سوچا میں ناکامی کے اصول بھی بتادوں کیونکہ کامیابی کا چند افراد سے تعلق ہے زیادہ تر افراد ناکام ہیں اور ہورہے ہیں مگر کوئی بھی ان کی بات نہیں کرتا شاید ناکامی پر بات کرنا لوگ توہین سمجھتے ہیں یا پھر ضروری نہیں۔ اسی لیے میں نے سوچا میں اور مجھ جیسے کئی افراد جو محنت کرتے مگر ناکام ہی رہتے تو اس کی کیا وجہ ہے کونسے ایسے نکامی کے اصول ہیں جن پرہم چل کر ناکام ہوتے ہی جارہے ہیں۔
1) کامیابی کا دور دور تک تعلق نہیں ہوتا جو رات کو جاگتا اور دن کو سوتا ہے کیونکہ اس کا اثر انسانی سوچ پر ہوتا دماغ کمزور ہوتا اور تخلیقی صلاحیت کم ہوتی ہے جبکہ جسم سارا دن سستی کا شکار رہتا ہے۔
2) اپنے کام سے کام نہ رکھنا ایک ایسا اصول ہے جس کی وجہ سے انسان دوسروں کے کاموں پر توجہ رکھتا اور سوچتا مگر اپنے کام پر فوکس نہیں کرپاتا۔
3) جس کام کی خود میں کرنے کی صلاحیت نہ ہو اور وہ زبردستی کرتے بھی جانا ایک ایسا اصول ہے جس کی وجہ سے کام کا جگاڑ تو لگ جاتا مگر کام میں نکھارآنا بہت مشکل ہوتا۔
3) جس کام میں دلچسپی نہ ہو اور اسے کرنے کی ضد لگانا کیونکہ کسی کو ہرانا یا نیچا دکھانا ہوتا یا پھر زبردستی آپ پر تھوپ دیا جاتا۔
4) اپنے کام سے مخلص نہ ہونا بھی ایک ایسا اصول ہے جس سے ناکامی کنفرم ہوتی، اگر آپ اپنے کام سے مخلص نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ ٹائم پاس کررہے ہیں۔
5) صرف پیسہ کمانے کے لیے کام کرنا بھی ایک ایسا اصول ہے جس سے کامیابی نہیں ملتی کیونکہ اس میں لالچ کام میں آجاتا ہے اور کام سے زیادہ پیسہ کمانے پر دھیان رہتا۔
6) ناکامی آپ کے ساتھ چپک جاتی ہے اگر دنیا کیا کہے گی یہ سوچنا شروع کردیا جائے، بہت سے لوگ صرف اس ڈر سے کچھ کر ہی نہیں پاتے کہ دنیا کیا کہے گی، والدین کیا کہیں گے وغیرہ۔
7) اپنے من کی نہ سننا اور دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنا بھی ناکام ہی رکھتی ہے، مشہور کہاوت ہے کہ مشورہ سب کا لو مگر کرو وہی جو آپ کو ٹھیک لگتا ہے۔
8) ناکامی کے ڈر سے کوشش نہ کرنا بھی آپ کو ناکام ہی بنادیتی ہے جو کہ ایک کمزور انسان ہونے کی علامت ہے، اور اگر کوشش کربھی لیں تو یہی ڈر دل میں رکھنا کہ ناکام ہوجاوں گا بھی ایک ناکامی کا خطرناک اصول ہے۔
9) ناکام ہوجاتے ہیں جو کام کی رفتار بہت تیز یا بہت کم رکھتے ہیں مثال کے طور پر تیز گاڑی چلاؤ گے تو ٹھک جاؤ گے اور آہستہ چلاؤ گے تو منزل نہیں ملے گی اس لیے کوئی بھی کام کرو تو سوچ سمجھ کر اور ایک مناسب رفتار سے کرو ورنہ ناکامی تو مل ہی رہی ہے۔
10) ناکامی کا دسواں اصول یہی ہے آپ کامیابی کے اصول پڑھتے اور سنتے رہیں مگر عمل بالکل نہ کریں۔
نوٹ: ناکامی کے یہ دس اصول بتانے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ ناکامی کو گلے ہی لگالیں بلکہ اس اصولوں سے بچیں تو انشاء اللہ کامیابی مل کر رہے گی کیونکہ۔۔۔۔
" منزل تو ملے گی بھٹک کر ہی سہی
گمراہ تو وہ ہیں جو گھر سے نکلے ہی نہیں "
پاکستان زندہ باد۔۔۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔
© www.UrduPoint.com
تازہ ترین بلاگز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.