میں بھی رابی پیرزادہ ہوں #IAmRabiPirzada

I M RabiPirzada

Waqar Haider وقار حیدر منگل 5 نومبر 2019

I M RabiPirzada
میں بھی رابی پیرزادہ ہوں #IAmRabiPirzada یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے ، کیا ہی کمال کے لوگ ہیں یہ لوگ ، اور جس انداز میں یہ ٹرینڈ متعارف کروایا گیا ہے، یقین کیجئے ، بیچارے دکھی جوانوں سے لیکر بوڑھے تک ان انداز سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔  ہم آپکو جھلک دکھلانے سے قاصر ہیں یہ تصاویر عام انسانوں اور مسلمانوں کیلئے تو نازیبا ہیں لیکن بنانے والے جس جگرے سے بنا رہے ہیں ان کو 31 توپوں کی سلامی دینا بنتی ہے ، چونکہ میں وفاق میں بیٹھا لکھ رہا ہوں تو اس لیے 31 توپوں کی سلامتی باقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے 21 ، 21 توپوں کی سلامتی دے سکتے ہیں۔


رابی پیرزادہ کی برہنہ اور نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور تقریبا ہر پاکستانی نے ان کو وائرل کرنے میں اپنا حصہ بقدر جسہ ڈالا ۔

(جاری ہے)

کہیں مزے لیے گئے تو کہیں تصدیق کیلئے بھیجیں گئیں تاکہ معلوم ہو سکے کون ہے یہ دوشیزہ اور کیا یہ واقعی اصلی ویڈیوز اور تصاویر ہیں ؟ اور تو اور ایک اخبار نے تو یہ تصاویر تک پرنٹ کر دیں، مطلب اگر یہی صحافت ہے تو ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقام شرم ہے۔ اسکے جواب میں رابی پیر زادہ کا ایک انتہائی خوبصورت جواب سوشل میڈیا کے ذریعے ہی سامنے آیا۔
(#SaveaSoul '' جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔''#RabiPeerzada) اس جواب کے بعد جوانوں کی کچھ غیرت جاگی اور انہوں نے مزید کار گناہ میں اپنا حصہ ڈالنے سے خود کو روک لیا۔


رابی نے تو پردہ پوشی کا درس دیدیا لیکن یہ جو رابی پیرزادہ کے ساتھ ہیں نا یہ کچھ زیادہ ہی ساتھ ہیں انھوں نے کچھ اس انداز میں ساتھ دیا کہ برہنہ ہو کر جوان لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنے اعضاء مخصوصہ کے سامنے ایک سفید کاغذ پر #IAmRabiPirzada لکھ کر اپنے اعضاء کو چھپایا اور ایک خاتون نے تو لکھ دیا اپنی جسم پر کیسی شرمندگی ، انگریزی میں لکھا تھا کچھ یہ مطلب بنتا ہے۔

رابی پردہ پوشی کے درس دے رہے ہیں اور یہ لوگ خود نمائی اور اپنے جسم کو دکھانے پر فخر کر رہے ہیں ، مطلب یار کیسے لوگ ہیں یہ سب ؟ اور اتنا پوچھنا چاہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ایسے کیسے کر لیتے ہیں ؟
اس سے اندازہ کر سکتے ہیں آپ لوگ  کہ آئندہ چند ماہ یا برسوں میں لوگوں خود نمائی اور خود کو مشہور کرنے کیلئے برہنہ تصاویر سوشل میں پر خود وائرل کروائیں گے یا کریں گے ، مغرب میں بھی کئی سال یہی سب چلتارہا اور عوام کی آنکھوں سے شرم و حیاء کو نکال لیا گیا۔  اب وہاں یہ سب کچھ عام سمجھاجاتا ہے کیا اسلام کے نام پر بنائے جانے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بھی یہی مستقبل ہے ؟؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :