یوں لگ رھا ھے

Yun Lag Raha Hai

Qazi Zain Ul Abideen قاضی زین العابدین جمعہ 11 اکتوبر 2019

Yun Lag Raha Hai
میں دکھے دلوں کی صدا ھوں ناداں
میری باتوں کو سمجھ تلخی تقریر نہ دیکھ

موجودہ لائن آف کنٹرول کو اقوام متحدہ نے ایک وقت سیز فائر لائن کا نام دیا تھا جب دونوں جانب کے کشمیریوں کو آر پار جانے کی بلا روک ٹوک اجازت تھی مگر شملہ معاہدہ کے تحت اس سیز فائر لائن کو لائن آف کنٹرول کا نام دیا گیا اور کشمیریوں سے آر پار جانے کا حق بھی چھین لیا گیا.عمران خان کا دورہءامریکہ ,ٹرمپ کی ثالثی کی تیاری,آرٹیکل 370 کا خاتمہ جیسے واقعات سے لے کر اب تک کے حالات اس بات کا پتہ دے رھے ھیں کہ  عنقریب مسئلہ کشمیر کا  حل نکالا جا رھا ھے.

کشمیر جل رھا ھے مگر دنیا خاموش تماشائی ھے.

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال کے مطابق یوں محسوس ھوتا ھے کہ عنقریب لائن آف کنٹرول کو سرحد بنا دیا جا سکتاھے یوں کشمیر کے ٹکڑےھو کر رہ جائیں گے  .جموں,سرینگر بھارت جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پاکستان کو مل جاۓ گا. ادھر تم اور ادھر ھم موجودہ کھیل کا ایک ھی نتیجہ نظر آ رھا ھے.
چونکہ اقوام متحدہ میں خان صاحب کی زبردست تقریر کے نتیجہ میں 16 ووٹ بھی نہیں ملے تاکہ قرارداد پیش ھو سکے.اب پاکستان کو چاہیۓ کہ موجودہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو خودمختار ریاست کا درجہ دے دے جو انڈیا کے منہ پہ ایک زور دار طمانچہ ھو گا انڈیا سفارتی سطح پر کشمیر کے معاملہ میں بہت پیچھے رہ جاۓ گا  یوں کشمیریوں کو اپنی بات ذاتی طور پہ اقوام متحدہ میں پہنچانے کا موقع مل جاۓ گااور انڈیا کا یہ بیانہ بھی غلط ثابت ھو گا کہ پاکستان کشمیریوں کو بھارت کے خلاف تحریک آزادی چلانے پر ابھارتا ھے اسطرح پاکستان اس الزام سے بری ھو جاۓ گا اور انڈیا اقوام عالم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رھے گا.
اگر لائن آف کنٹرول کو سرحد بنا دیا گیا تو مظلوم کشمیریوں سے بہت بڑا دھوکہ ھو گا جو صبح ھوتے ھی دروازے کھول کر دیکھتے ھیں کہ کیا پاکستانی افواج ھماری مدد کو آ پہنچی! مظلوم کشمیری کی ایمانی طاقت طاغوتی قوت سے نبردآزما ھے.

72 سال سے مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وتشدد کا نشانہ بن رھے ھیں مگر ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا اور آزادی کا عزم مصمم کیے ھوۓ ھیں انکے دلوں سے یہی  ایک صدا آتی ھے کہ
آپ کی غلامی کا بوجھ ھم نہ ڈھوئیں گے
آبرو سے مرنے کا فیصلہ ھمارا ھے

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :